ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 278
آپ کی ایک خواب گزشتہ یوم الاحد کی رات کو حضرت نے خواب میں دیکھا کہ مکان میں دو سانپ ہیں۔پہلے ایک مارا گیا اور پھر دوسرا بھی مارا گیا۔تکلیف کے عوض آرام فرمایا۔دانت نکلے تو ٹھنڈا پانی پینے کو مل گیا۔ایک تکلیف ہوتی ہے تو اس کے عوض میں ایک آرام بھی مل جاتا ہے۔(ماخوذ از کالم ’’اخبار قادیان‘‘البدر جلد ۱۰ نمبر ۹و۱۰ مؤرخہ ۵؍ جنوری ۱۹۱۱ء صفحہ ۱) غیر احمدی کے پیچھے نماز ناجائز حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ جموں کے بعض مولوی صاحبان وہاں کی جماعت احمدیہ کو کہتے ہیں کہ ہم آپ احمدیوں کے ساتھ نماز پڑھنے کے واسطے تیار ہیں۔آپ ہمارے امام کے پیچھے پڑھ لیا کریں ہم آپ کے امام کے پیچھے پڑھ لیا کریں گے۔ان صاحبان کو کیا جواب دیا جاوے؟ فرمایا کہ ان کو کہہ دو کہ(اٰل عمران:۱۱۹) جب تم ہمارے امام کو مفتری جانتے ہو اور مفتری ، ڈاکو، کنجر، دہریہ سے بدتر ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(الانعام:۲۲) تو پھر ہم تمہارے پیچھے کس طرح نماز پڑھ سکتے ہیں۔فرمایا۔کیا اتنی ترقی جو جماعت کو اب تک ہوئی ہے وہ منافقت کے میل ملاپ سے ہوئی ہے۔ہرگز نہیں ایسے میل ملاپ سے کوئی فائدہ نہیں جس میں منافقت پائی جاوے۔(البدر جلد ۱۰ نمبر ۹و۱۰ مؤرخہ ۵ ؍جنوری ۱۹۱۱ء صفحہ ۱۲) حمیّتِ دینی اور شعائراللہ کی عظمت کا جوش ۱۴؍ دسمبر ۱۹۱۰ء کو سالانہ کھیلوں کے مقابلہ کے لئے مدرسہ تعلیم الاسلام کے طلباء کی پارٹی کو مولوی صدر دین صاحب بی اے ہیڈ ماسٹر مدرسہ تعلیم الاسلام گورداسپور ۱۳؍ دسمبر ۱۹۱۰ء کو ایسے وقت لے جانا