ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 266 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 266

نہیں۔نماز میں ایک آیت پر غور کرتے کرتے بہت دور نکل گیا اور بڑے بڑے مضامین سر میں آئے اور آ رہے ہیں۔قرآن میری غذا ہے حضرت بار ہا فرمایا کرتے ہیں کہ میری غذا قرآن ہے اور میں جب تک اسے روز کئی مرتبہ پڑھ نہ لوں مجھے چین نہیں آتا۔محمد بن قاسم کے خطوط پھر انہیں ایام میں آپ نے بعض خدام کو حکم دیا کہ محمد بن قاسم کے خطوط تلاش کرو جو انہوں نے حملہ ہند کے ایام میں لکھے تھے۔پھر آپ ہی ان کتابوں کے نام بتائے جن میں تلاش کرنا چاہیے تھا۔میں نے ایک دن پوچھا بھی کہ اس سے آپ کی کیا غرض ہے؟ مگر ابھی تک اس راز کے انکشاف میں قادر نہیں ہوا۔فیضی مرحوم سے اظہار محبت دوسرا شخص جس کی تصنیف کی طرف ان ایام علالت میں آپ کو توجہ رہی وہ فیضی مرحوم ہے۔آپ نے فرمایا کہ مثنوی نل د من میں واقعہ معراج نکال کر مجھے سنائو۔خواجہ صاحب سے بھی کہا۔اس خواہش سے مقصود دراصل نبی کریم ﷺ کے ساتھ اظہار محبت ہے۔واقعہ معرا ج نبی کریم ﷺ کی کامیابیوں اور لا انتہا ترقیوں کا آئینہ تھا۔اس لئے آپ نے اُسے دیکھنے کی خواہش فرمائی۔ایسا ہی ایک روز میرے مکرم بھائی محمد اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی سے فرمایا۔تم نے فیضی کی نل دمن پڑھی ہے۔جب انہوں نے کہا کہ ہاں تو کہا۔فیضی نے جو معراج کا حال لکھا ہے وہ سنائو۔اس پر اکبر شاہ خان صاحب نے عرض کیا کہ یاد نہیں۔تب دریافت کیا کہ دیوان فیضی دیکھا ہے