ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 262 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 262

پھر میں نے کہا ہماری بخاری میں لکھا ہے کہ آپ یقینا جنتی تھے کیونکہ اس میں ہے کہ ایک میّت گزری سب نے اس کی صفت کی۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وَجَبَتْ (السنن الکبرٰی للبیھقی جلد ۴ صفحہ ۵۷)۔گویا مومنوں کے ایک گروہ کثیر کی گواہی کسی کے جنتی ہونے کا ثبوت ہے۔اور سید عبدالقادر وہ انسان ہے کہ کئی صدیوں سے مومنوں کا ایک کثیر گروہ ان کی ولایت و اتقاء کی شہادت دیتا آیا ہے۔اس پر وہ سب دم بخود ہوئے اور خدا نے مجھے مظفر و منصور کیا۔مکتوب امیر بسم اللہ الرحمن الرحیم اما بعد۔فالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ معلوم ہوتا ہے کہ تم بالکل دنیا سے بے خبر ہو اور تم کو کوئی خبر نہیں ایسے بے دین دنیا میں پھرتے ہیں اور غریبوں کا خون پیتے ہیں۔نماز کا حکم اللہ تعالیٰ کی کتاب میں پہلے صفحہ پر موجود ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (البقرۃ:۴)اور فرماتا ہے۔(البقرۃ:۴۴)۔اور روزہ کا حکم قرآن کریم میں صاف صاف موجود ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(البقرۃ:۱۸۴) فرض کیا گیا ہے تم پر روزہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ولایت، نابالغ کی طلاق، نماز جمعہ، صدقہ فطر فَالسُّلْطِانُ وَلِیٌّ مَنْ لَّاوَلِیَّ لَہٗ (ترمذی کتاب النکاح باب لا نِکاحَ الَّا بِوَلی)۔جہاں تک مجھے علم ہے نابالغ طلاق نہیں د ے سکتا جہاں اندیشۂ زنا ہو امر مستثنیٰ ہے۔ہاں جیسے مجھے اوپر حدیث کا ایک فقرہ ملا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بادشاہ کے اختیار میں یہ بات ہے پھر بھی جستجو کروں گا۔جمعہ میں ایک امام اور ایک مقتدی کافی ہے۔صدقہ فطر گیہوں ڈیڑھ سیر اور جَو تین سیر۔