ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 251 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 251

عبادت کے نشان ہاتھ باندھنا۔رکوع۔سجود۔روزہ۔زکوٰۃ۔طواف۔طواف کے لئے خاص لباس۔اپنی حاجتیں مانگنا۔حج۔منافق کے دس نشان (۱)جب نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو سست کھڑا ہوتا ہے۔ (النساء:۱۴۳)۔(۲)بھلے کام کرنے والے کو طعنے دیتا ہے۔(التوبۃ:۷۹)۔(۳)اللہ کی راہ میں دینے سے ان کا دل انقباض کرتا ہے (التوبۃ:۶۷)۔(۴)مسلمانوں کے رنج میں ان کو رنج نہیں ہوتا۔الخ (اٰل عمران:۱۲۱) (۵)امام کے حضور میں حاضر ہونے میںبڑا ہیچ ہیچ کرتا ہے اور کسی نیک کام میں جب شریک نہیں ہوتا تو عذر تراشتا ہے۔(۶)جب بولتا ہے تو جھوٹ۔اِذَا حَدَّثَ کَذَبَ (صحیح بخاری کتاب الایمان باب علامۃ المنافق) (۷)وعدہ پورا نہیں کرتا۔وَاِذَا وَعَدَ خَلَفَ (صحیح بخاری کتاب الایمان باب علامۃ المنافق) (۸)جب امانتی بنتا ہے تو خیانت کرتا ہے۔وَ اِذ أ تُمِنَ خَانَ(صحیح بخاری کتاب الایمان باب علامۃ المنافق) (۹) جب کسی کے ساتھ لڑتا ہے تو گالی دیتا ہے وَاِذَا خَاصَمَ فَجَرَ(صحیح بخاری کتاب المظالم باب اذا خصم فجر) (۱۰) جب عہد کرتا ہے تو توڑتا ہے وَ اِذَا عَاہَدَ غَدَرَ۔(صحیح بخاری کتاب المظالم باب اذا خصم فجر) تسعۃ رہط بنی عدی، بنی مخزوم، بنی تیم ( بنی اسد )،بنی امیہ ، بنی سہم، بنی جُمع، بنی نوفل ، بنی ہاشم ، بنی عبدالدار۔(البدرجلد۹ نمبر۵۰ مورخہ ۲۰؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲) نبوت مسیح موعود نبوت مسیح موعود ؑ کے متعلق میں حضرت خلیفۃ المسیح کا ایک تازہ خط درج اخبار کردوں جو کہ حضور نے سردار محمد عجب خان صاحب کے خط کے جواب میں لکھا ہے اور اسے موکد بحلف کیا ہے۔سردار صاحب