ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 250 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 250

ماخوذ ازدرس امیر المؤمنین (نوشتہء فخرالدین ) حضرت موسیٰؑ کے نو نشان (۱)ٹڈی (۲)مینڈک (۳)طاعون (۴)طوفان (۵)سانپ (۶)نقصان میوہ (۷)جوں (۸)سفید ہاتھ (۹) خون۔حضرت موسیٰؑ کے دس احکام (۱)غیر معبودوں کو نہ ماننا (۲)سبت کی مخالفت نہ کر (۳) والدین کی عزت کر (۴)خون نہ کر (۵)زنا مت کر (۶)چوری نہ کر (۷)ہمسائے پر جھوٹی گواہی مت دے (۸)ہمسائے کا گھر مت چاہو (۹)ہمسائے کی عورت مت چاہو (۱۰)ہمسائے کی زمین اور مال و دولت اور بیل اور گدھے کا لالچ مت چاہ یا نہ کر۔مجنون کی پہچان ذاتی افعال میں خوش نہیں ہوتا۔اس واسطے کبھی روتا ہے اور کبھی ہنستا ہے بے اختیار ہے۔ذاتی نفع حاصل کر نے یا ضرر کے دفعیّہ کی کوئی تدبیر نہیں کر سکتا۔اپنی خانگی معاشرت کے مہیا اسباب میں بہت سست ہوتا ہے۔اپنی برادری کے تعلقات اپنی قوم اپنے بادشاہ اپنے خدا کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہوتے۔اس کی پیشگوئیاں خائب و خاسر رہتی ہیں صرف بکواس ہوتی ہیں۔حسنۃ الدنیا اخلاق فاضلہ۔معاشرت۔اخوت۔تمدن۔سیاست۔علمی ترقی۔خدا تعالیٰ سے معاملہ صاف ہو۔حسن دین۔تندرستی۔نیک اولاد۔علم نافع۔عمل صالح۔مکان اچھا۔رزق طیب۔نیک بیوی۔پڑوس اچھا۔سواری اچھی۔دوست اچھا۔حسنۃ الآخرۃ ظل العرش۔لقاء حضرت رحمان۔مکالمہ حضرت سبحانہ تعالیٰ رَوْضَۃٌ مِّنْ رِّیَاضِ الْجَنَّۃِ۔ثبات صراط۔جنت الفردوس۔عام طور پر لقاء حضرت(الانبیاء:۱۰۳) (الانبیاء:۱۰۲)۔