ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 247 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 247

سوالات کے جوابات سوال (۱) انسان مر جانے کے بعد بہشت یا دوزخ میں داخل ہو جاتا ہے یا نہیں۔(۲) اگر داخل ہو جاتا ہے تو حساب کتاب کر کے یا بلا حساب کتاب کے۔(۳)ایک خاص دن قیامت کا، واسطے حساب کتاب کُل لوگوں کے لئے مقرر ہے یا نہیں۔(۴) اگر ایک مرتبہ مرنے کے بعد روح انسانی جنت یا دوزخ میں داخل ہو گئی تو پھر دوبارہ حساب کتاب کی ضرورت ہو گی یا نہیں او رکیوں؟ جواب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْئِ تَرْکُہٗ مَالَا یَعْنِیْہِ (کنزالعمال جلد ۳ صفحہ ۶۴۰) تو کارِ زمین را نکو ساختی کہ با آسماں نیز پرداختی (۱)بعد الموت انسان کے لئے قبر رَوْضَۃٌ مِّنْ رِّیَاضِ الْجَنَّۃِ اَوْ حُفْرَۃٌ مِّنْ حُفَرٍ النِّیْرَانِ (مرقاۃ المفاتیح کتاب الجہاد باب قسمۃ الغنائم و الغلول فیھا)ہے۔(۲)بعض کا حساب ہوتا ہے بعض کا نہیں۔(۳)قیامت کبریٰ کے لئے ایک وقت ہے۔مفصل جواب مطلوب کے لئے۔مجھے اس وقت فرصت نہیں نیز علیل ہوں۔کتاب الروح ابن قیم حیدر آباد طبع ہوئی ہے اس میں سب جواب ہیں۔نور الدین ۱۹؍اکتوبر ۱۹۱۰ء (البدر جلد ۹نمبر ۵۰ مورخہ ۲۰؍ اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۱)