ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 234 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 234

جم گئے۔باطن میں استقلال حاصل ہو گیا۔جنگ کا عذاب اور عذاب نار (۲) فرمایا۔ کے ساتھ(الانفال:۱۵) اس میں یہ نکتہ ہے کہ جنگ کا عذاب تو سب کو سہنا پڑے گا۔مگر چونکہ کچھ مسلمان بھی ہو جائیں گے اس لئے فرمایا جو کفر کرنے والے ہیں ان کو عذاب نار بھی ملے گا۔کامیابی کا گُر ایک رخصت ہو کر باہر جانے والے نوجوان کو فرمایا۔کامیابی کا گُریہ ہے کہ (۱) اللہ پر ہر حال میں بھروسہ رکھو۔(۲)جن کو اللہ تعالیٰ نے تم پر حاکم کیا ہے اس کی خلوص کے ساتھ پوری پوری فرمانبرداری کرو۔(۳) اپنا کام دیانت ، امانت ، ہوشیاری سے کرو۔(۴) بہت دعائیں کرو۔مومن کا ہتھیار دعا ہی ہے۔(۵)دل چاہے تو ہماری طرف خط بھی لکھتے رہو۔(۶) فرمایا۔نماز میں اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ بھی آتا ہے۔صَلِّ کے معنے ہیں خاص الخاص رحمتیں ہوں، ذکر جمیل ہمیشہ ہوتا رہے، آپ کا شرف، فضلیت، خیر وبرکت اور کامیابی کے نتائج دنیا میں قائم رہیں۔لعنت کا لفظ اس صلوٰۃ کے مقابل پر ہے۔اسلام میں پچاس جگہ درود شریف پڑھنے کا حکم دیا ہے۔بعض مواقع عوام کو میسر نہیں ہوتے ہیں۔جیسے صفا مروہ و استلام حجر اور بعض ہو سکتے ہیں۔(۱) مثلاً نماز کے آخری التحیات میں (۲)دعا قنوت کے اخیر میں وَصَلَّی اللّٰہِ عَلَی النَّبِیِّ (۳)پہلے التحیات میں بھی بعض محدثین نے مستحب قرار دیا ہے (۴)صلوٰۃ جنازہ میں (۵)خطبہ عید،