ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 233 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 233

شراب نوشی کا یہ عالم تھا کہ گھر گھر میں شراب کھینچی جاتی۔اور یہ ایسی ام الخبائث ہے کہ آدمی متوالا ہو کر ماں اور بہن اور لڑکی کو نہیں پہچانتا۔پھر شرک جو تفرقہ قومی اور بزدلی کی جڑ ہے۔نبی کریم ﷺ کی طفیل یہ سب برائیاں دور ہو گئیں اور ان کی بجائے کئی خوبیاں اس قوم میں آگئیں۔جزا وسزا کے مسئلے پر ایمان لائے، ماں باپ کی تعظیم سکھائی، لین دین کے معاملات میں راستبازی پیدا کی، پردیسیوں کے حقوق بتائے، غلاموں پر رحم کرنا سکھایا، عورتوں کے حقوق قائم کئے کہ (البقرۃ:۲۲۹)کی تعلیم دی۔ان تمام مہربانیوں کا تصو رکر کے مومن یہ دعا کرتا ہے کہ الٰہی تو میرے پیارے نبی کی عزت و درجہ کو ترقی دے۔اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمایو۔اپنی برکات نازل کیجیو۔بِر کہ کہتے ہیں حوض کو جس میں اردگر دکا پانی جمع ہو جائے، گویا دعا کی کہ تمام سعیدروحیں اس دین اسلام میں شامل ہوں۔رسول اکرم ؐ کے جھنڈے کے نیچے آ جائیں۔پھر ہم بھی دین کے لئے سلامت رہیں۔اس کے نواب و خلفاء پر خاص سلامتی ہو۔فرمایا اَلتَّحَیَاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَ الطَّیِّبَاتُ کو خلاصۃً اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہ میں دُہرایا اور خود نبی کریم کی سلامتی اور اس کی رسالت کی گواہی دی۔ملائکہ کے نزول کے نشان فرمایا۔جو لوگ توجہ سے قرآن پڑھتے ہیں ان کو بعض اوقات ایک بادل نظر آتا ہے۔شریعت کی زبان میں اسے سکینہ کہتے ہیں۔ملائکہ کے نزول کا نشان ایک بادل ہے پھر اس سے بڑھ کر بارش(البقرۃ:۲۱۱) اور (الانفال:۱۲) میں بتادیا ہے کہ وہی ابروباراں مومنوں کی فتح اور کفارکے عذاب کا موجب ہوا۔میدان جنگ میں سپاہیوں کو اُونگھ آنا کامیابی کی علامت ہے۔اوربارش کے ساتھ ملائکہ کا نزول ہوا جس سے اُن کے قدم بظاہر ریت میں