ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 206
ما ازو یابیم ہر نور و کمال وصل دلدار ازل بے او محال (سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۹۵) اور فرماتے ہیں۔آں گروہ حق کہ از خود فانی اند آب نوش از چشمۂ فرقانی اند (درثمین فارسی صفحہ ۱۵۳) سید شاں آنکہ نامش مصطفیٰؐ است رہبر ہر زمرۂ صدق و صفا است (درثمین فارسی صفحہ ۱۵۴) اور دیکھئے ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رسلؐ تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے (درثمین صفحہ ۱۷) دوسری جگہ فرماتے ہیں۔محمدؐ عربی بادشاہ ہر دو سرا کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی اُسے خدا تو نہیں کہہ سکوں پہ کہتا ہوں کہ اس کی مرتبہ دانی میں ہے خدا دانی اور فرماتے ہیں۔مصطفی مہر درخشاں خدا ست بر عدوش لعنت ارض و سما ست