ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 207
از طفیل اوست نور ہر نبی نام ہر مرسل بنام او جلی (درثمین فارسی صفحہ۸۶) پھر فرماتے ہیں۔ختم شد بر نفس پاکش ہر کمال لاجرم شد ختم ہر پیغمبرے (درثمین فارسی صفحہ ۷) ان مختصر سے بیانات کے بعد پھر اگر کسی کو خلش ہو تو اس کو اللہ ہی سمجھائے دوسرا کون سمجھائے۔جو لوگ اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر کسی واقعہ کی قبل از وقت خبر دیتے ہیں ان کو عربی میں نبی کہتے ہیں۔عوام اپنی بے علمی سے ایسے لفظوں پر اڑ جاتے ہیں اور ان کی صریح کلام کی طرف توجہ نہیں کرتے۔( مثنوی میں ہے) شعر۔؎ آں کہ از حق یابد او وحی و جواب ہر چہ فرماید بود عین صواب نے نجوم است و نہ رمل است نہ خواب وحی حق واللّٰہ اعلم بالصواب از پے روپوش عامہ دربیان وحی دل گویند آں را صوفیان پھر آگے چل کر فرماتے ہیں۔اے مرا تو مصطفیٰ من چوں عمر از برائے خدمت بندم کمر فوائد الفواد میں حضرت سلطان المشائخ محبوب الٰہی محمد نظام الدین صاحب چشتی نے فرمایا ہے۔دیکھئے صفحہ ۲۳ قصہ حضرت شبلی جنہوں نے اپنے مرید کو ارشاد کیا کہ لَا اِلٰـہَ اِلَّااللّٰہَ شِبْلِیْ