ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 169 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 169

اور سر کے مسح کے لئے پانی سے ہاتھ تر کرنا اور مسح پائوں کے لئے ہاتھ تر کرنا کہاں ہے۔آپ میری بات پر غور فرماویں۔نور الدین ۲۰؍اپریل (۳) السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حکم حاکم کے تابع ہوتا ہے اور علم معلوم کے تابع۔جناب الٰہی کا علم بتاتا ہے کہ فرعون اور ابوجہل باوجود طاقت اور استطاعت کے جناب موسیٰؑ اور خاتم النبیین کا انکار کریں گے۔پس وہ سزا کے قابل ہیں۔آپ اگر تکلیف فرما کر ایک بار مجھ سے مل سکیں تو آپ کو بہ تفصیل عرض کروں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے منکر بھی ایسے بہت ہیں جو جان و مال کو صرف الٰہی رضامندی کے لئے خرچ کرتے ہیں۔ہزاروں عیسائی ، یہودی اور ہندو ایسے موجود ہیں آپ ان کے متعلق کیا خیال رکھتے ہیں۔تو کار زمین را نکو ساختی کہ با آسمان نیز پرداختی کا معاملہ نہ فرماویں۔والسلام ۲۶؍جون ۱۹۰۹ء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(۱)توبہ اگر توبہ کریں تو توبہ ہمیشہ قبول ہے۔(۲) نماز میں ہاتھ باندھنا چھاتی سینہ پر ہاتھ باندھنا صرف مسنون یا مستحب ہے اور یہ حدیث میں آیا ہے کہ نبی کریم ؐ سینہ پر ہاتھ باندھتے تھے اور آثار میں یہ بھی آیا ہے کہ ناف کے نیچے ہاتھ باندھتے تھے۔