ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 137
زمین عشری اور خراجی دونوں محاصل کی جامع نہیں ہوسکتی۔چند اوقافی اور جاگیروں کی زمینیں چھوڑ کر باقی علی العموم پنجاب کی زمینیں خراجی ہیں اور انگریزوں نے جو چاہا ہے ان پر خراج لگایا ہے۔ان پر اب عشر کس طرح لگ سکتا ہے۔یہ جواب آپ کے تمام سوال کا جامع ہے۔اگر کافی نہ ہو تو پھر لکھو۔والسلام نورالدین ۲۰ ؍مئی ۱۹۰۹ء (البدر جلد ۸ نمبر ۴۶ و ۴۷ مورخہ ۱۶؍ستمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۳) خاتم النبیین ؐ ایک شخص کو خط کے جواب میں حضرت خلیفۃ المسیح نے تحریر فرمایا۔مکرم معظم …… صاحب۔السلام مکرمت نامہ باعث سو د و سرور ہوا۔جَزَاکَ اللّٰہ۔اگر اس طرح ٹھنڈے دل سے کوئی بات کرے تو مجھے خوشی ہوتی ہے مگر یہ فتوے، گر کفر فروش آرام سے بات نہیں کرتے آپ نے احمدیوں سے پوچھا ہے کہ نمازیں کتنی پڑھتے ہیں ؟ کیا پانچ نہیں پڑھتے کیا زکوٰۃ نہیں دیتے اور وہ بھی چالیسواں حصہ مال کا۔اور کیا روزے نہیں رکھتے اور وہ بھی رمضان کے تیس یا اُنتیس حسبِ رویت چاند کے اور کیا حج نہیں کرتے اور وہ بھی بیت اللہ کا۔کیا قرآن مجید جس کی ابتداء میں الحمد اور انتہاء میں سورۃ الناس ہے اس کو کامل کتاب یقین نہیں کرتے۔یہ مقام غورہے۔کیا مرزا جی نے ان کو لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہَ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ کے سوا اور کلمہ کا معتقد بنایا ہے؟ کیا ایمان با للہ اور ایمان بالملائکہ والکتب وا لرسل والقدر کے یہ لوگ قائل نہیں اور قیامت کے معتقد نہیں۔لَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہ اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَ مَلَائِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخَرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَ شَرِّہٖ وَ الْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ۔مکرم من ! کیا آپ نے قرآن شریف کا منکر یا کسی آیت کریمہ کا منکر کسی احمدی کو پایا ہے۔