ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 133
حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا کہ اس سے میت کی روح کو کوئی خوشی نہیں ہو سکتی اور یہ ناجائز ہے۔اس کا کوئی اثر قرآن و احادیث سے ثابت نہیں اس کے بدعت و لغو ہونے میںکوئی شک نہیں۔مردہ مچھلی ایک شخص نے علاقہ ڈیرہ غازی خان سے دریافت کیا کہ سیلاب کے اُتر جانے کے بعد تھوڑے پانی یا خشکی پر جو مچھلی مری ہوئی پائی جائے اور سڑ نہ گئی ہو یعنی متعفن نہ ہوئی ہو وہ حلال ہے یا نہیں؟ فرمایا کہ اس کا کھانا حلال ہے۔چند سوالوں کے جواب ٭ہم لوگ تو ایسے آدمی کا جنازہ نہیں پڑھا کرتے جو مخالفت میں جوش دکھاتا ہو۔٭ شرم گاہ کو ہاتھ چھو جائے تو اس کے باعث وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں۔احادیث میں اختلاف ہے اور مختلف علماء نے دونوں میں سے ایک کو ترجیح دی ہے۔ہم لوگ وضو کو احتیاط اور عدم وضو کو رخصت یقین کرتے ہیں۔٭ سفر کی حد سات آٹھ کوس ہے۔٭ جو غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھتا ہے اس کو ہم لوگ امام نہیں بنایا کرتے۔( البدر جلد۸ نمبر۴۲ مورخہ ۱۲؍اگست ۱۹۰۹ء صفحہ ۳) وحدت کی ضرورت گورنمنٹ ، عیسائیت اور ہندو مذہب میں وحدت ایک انگریزی خوان گریجوایٹ مسافر سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔گورنمنٹ کے نظام کی طرف دیکھئے کہ کیوں کر اس میں وحدت پائی جاتی ہے پٹواری سے لے کر گرداور، نائب تحصیلدار، تحصیلدار، افسر مال، ڈپٹی کمشنر، کمشنر، لیفٹیننٹ وائسرائے یہ تمام اگر دیکھیں تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس انتظام میں ایک وحدت ہے۔آپ ان کے مذہب میں دیکھیں سب