ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 121
قرآنی قسمیں قرآن میں بار بار قسمیں دیکھ کر بعض معترض کہتے ہیں سولیزیشن کے خلاف ہے مگر ہم تو دیکھتے ہیں کہ بادشاہ بھی قسم کھاتا ہے وائسرائے بھی۔مرزا صاحب کے مجنون ہونے کے اعتراض کا جواب حضرت صاحب کی نسبت ایک شخص کہنے لگا کہ پاگل ہیں۔اوّل تو میں اسے پاگل خانے میں لے گیا اور اس کے مہتمم سے پوچھا کہ پاگل اور دانا میں فرق کیا ہے؟ اُس نے کہا میں تو نہیں بتا سکتا گو کئی سالوں سے مختلف پاگلوں میں رہتا ہوں۔پھر اس نے باتوں ہی میں کہا کہ مرزا گورنمنٹ سے خوب بچتا ہے۔میں نے کہا سنو ! جو شخص بیوی، بچوں، علماء ، سجادہ نشینوں و دیگر مخالفوں اور گورنمنٹ اور عوام سے ایسے تعلقات رکھ سکتا ہے کہ سب میں اپنا بچائو کئے جاتا ہے کیا وہ مجنون ہو سکتا ہے۔آنحضرت ؐ کے خاتم النبیین ہونے کا ثبوت نبی کریم ﷺ خاتم النبیین ہیں اس کے ثبوت میں سنو ! جس قدر دعانبی کریم کے لئے ہوتی ہے کیا اور کسی نبی یا مصلح یا کسی قوم کے لیڈر کے لئے آج تک ہوئی ہے۔دو ہی مذہب ہیں ایرانی جس میں ہند، چین ، جاپان کے مذاہب شامل ہیں۔عبرانی ، شام ، یورپ، امریکہ میں انہی کا مذہب ہے دونوں کے مرکز پر نبی کریم ؐ کے اتباع غالب ہیں۔مشرکوں کا مرکز بھی نبی کریم ؐ نے فتح کیا۔بس اب کیا باقی ہے جس کے لئے نئی شریعت والا نبی آوے۔( البدر جلد۸ نمبر۳۹ مورخہ ۲۲ ؍جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۳) مسئلہ تقدیر (نوشتہ نائب مدیر) ۱۰؍جولائی ۱۹۰۹ء ایک امیر کے جوتیاں چرانے کا واقعہ ا میر المومنین ایک قصہ سنا رہے تھے کہ ایک امیر کو جوتیاں چھپانے کی دھت تھی ایک شخص نے اپنی جوتی سامنے رکھ کر نماز پڑھنی شروع کی۔اس نے جو تی دیکھ لی تو منہ میں پانی بھر آیا ساتھ ہی نماز شروع کر دی اور عین سجدہ میں جوتی چرالی اور چلتا بنا۔اس شخص کو بھی معلوم ہو گیا زبان سے بولنے کی جرأت نہ ہوئی ساتھ ساتھ چل پڑا۔امیر بھی تاڑ گیا اُسے