ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 116 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 116

(الحکم جلد۱۳ نمبر ۲۳ مورخہ ۲۸؍جون ۱۹۰۹ء صفحہ ۳،۴) ایک خط کا جواب سوال (۱)مشرک و مومن باللہ پہلو بہ پہلو کامیاب و بامراد ہیں۔جواب۔ہرگز ہرگز ہرگز نہیں۔۱۔اوّل المومنین رسل میں نوح علیہ السلام ہیں۔(نوح:۲۷) کی دعا مشرک گروہ کے لئے کی۔کیا دونوں برابر کامیاب ہو گئے۔۲۔ابو الانبیاء ابراہیم علیہ البرکات ہیں۔(البقرۃ:۲۵۹) کہنے والے … ایک مشرک کے لئے کھڑا ہوا۔کیا آپ اس نمرود اور اس کے عقائد اور اس کے اتباع کا پتہ لگا سکتے ہیں۔۳۔موسیٰ علیہ الصلوٰۃ اَنَا رَبُّکُمْ کہنے والے اور (الاعراف:۱۲۸)کے فکرمندوں کے لئے (البقرۃ:۵۱) ذرا پر توجہ کرو۔غرق ہونے کو پہلو بہ پہلو مان سکتا ہے۔سامری … عبدالعجل بچھڑ و جلا یا گیا اور اس کی راکھ بھی دریامیں بہا دی گئی۔موسیٰ کے پہلو بہ پہلو رہے۔ہمارے سردار رحمۃ العالمین تھے۔سید الانبیاء و المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم و بارک۔آمین۔مشرکان مکہ کے مقابل کھڑے ہوئے کیا دونوں پہلو بہ پہلو کامیاب و بامراد ہوئے۔(الاعراف:۱۹۶تا ۱۹۸)۔ہر دو نمبر قابل غور ہیں بلکہ ہندوستان میں کرشن واعظ لا الہ کو غور کرو۔اس کے سامنے کنور وں کا کیا حال گزرا۔ہندا تنا بت پرست یورپ کے مقابل جہاں اتنے بت ہیں کیسا پہلو بہ پہلو ہے کہ الامان ! بت کے پجاری مہنت اور قبروں کے مجاور مسیح کے خاص پجاری رومن اور پادریوں کے مقابل دنیوی بادشاہ جو قریباً دہریہ ہیں بلکہ راجہ و نواب جو عملاً