ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 106
آہ! آپ کو کون بتا وے کہ پراگندہ روزی پراگندہ دل اور شب چو عقدے نمازمے بندم چہ خورد بامداد فرزندم بالعموم صحیح نہیں۔غالباً میں نے جناب کا عزیز وقت بہت لیا اگر آپ میرا عریضہ پڑھ لیں گے (اور اگر سیکرٹری صاحب نے ردّیات میں ڈال دیا یا خلاصہ سنا دیا) تو میرا اظہار انشاء اللہ ضائع نہ ہوگا۔نور الدین ۲۲؍مارچ ۱۹۰۹ء ( البدر جلد۸ نمبر ۲۸ مورخہ ۶؍مئی ۱۹۰۹ء صفحہ ۳) مکتوبات امیر المومنین (اشاعت اسلام ) بابو محمد صاحب نے مفصلہ ذیل خط لودھیانہ سے لکھا ہے۔بخدمت خلیفۃ المسیح صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ براہ عنایت صفحہ ۷۶۷ سے صفحہ ۷۷۷ تک رسالہ ازالہ اوہام کو غور سے پڑھیں اور اسلام کو یورپ و امریکہ میں پھیلانے کے کام کو ترقی دینے کی طرف توجہ کریں یہ کام بہت ہی ضروری تھا اور بڑے ثواب کا۔مگر بہت پیچھے رہ گیا۔جو کاپی میگزین کی یورپ و امریکہ میں جاتی ہے وہ کروڑہا آدمی کی تبلیغ کے واسطے ہرگز کافی نہیں۔ماہ جون ۱۹۰۸ء میں میں نے ایک تجویز کی تھی کہ میگزین میں سے چند خاص خاص مضمون ٹریکٹ کی صورت میں چھاپے جاویں اور کئی کئی ہزار چھاپ کر یورپ و امریکہ میں مفت تقسیم ہوں اس تجویز کو صدر انجمن احمدیہ نے شکریہ کے ساتھ منظورکر لیا تھا اور امید تھی کہ بڑے جلسہ کے دن پر اس