ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 72 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 72

کی تحریک ہوتے ہیں۔پس جو لوگ پاک لوگوں کے فیض صحبت سے حصہ لیتے ہیں وہ ملائکہ کی پاک تحریکوں سے حصہ لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے (التوبۃ : ۱۱۹) کا حکم دیا ہے۔صادقوں کی محبت انسان کے دلی زنگ اور باطنی سیاہی کو دور کرنے میں مددگار ہوتی ہے کیونکہ انسان صحبت کے اثروں سے اثر پذیر ہوتا ہے۔پس صادق کی صحبت صدق و اخلاص کے رنگ سے اس کو رنگین کرے گی۔شیطانی تحریک کی جلوہ گری شیطان کی تحریک گندے آدمیوں میں جلوہ گری کرتی ہے۔آگ کا اندرونی حصہ جیسے ظلمت ہے ایسا ہی شیطان کا مظہر بھی باہر سے روشن ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ تمام شیطانی کرتوتیں بظاہر خوبصورت اور محظوظ کرنے والی معلوم دیتی ہیں مگر یہ دھوکا سے اس کے اندر تاریکی کا جِنّ ہے۔نور اور ظلمت یاد رکھو نور اورظلمت اللہ تعالیٰ کی دو جداگانہ مخلوق ہیں نور سے ملائکہ اور ظلمت سے شیاطین پیدا ہوتے ہیں اور ان کا ظہور بروزی طور پر ہوتا ہے۔کھجور کے درخت کی خصوصیتیں میں نے مخالف لوگوں کی کتابوں میں ایک حدیث پڑھی ہے جس نے مجھے بڑے غور کا موقع دیا اور وہ حدیث مجھے بڑی ہی دلچسپ معلوم ہوئی (اگر ہے) اس کا مضمون یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسلمانوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ کھجور کا درخت اس بقیہ مٹی سے بنایا گیا جس سے حضرت آدم علیہ السلام بنائے گئے تھے اور اس لئے وہ مسلمان کی پھوپھی ہے۔بڑے غور اور فکر کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ یہ فقرہ نبوت کے چشمہ سے ضرور نکلا ہے اور ساتھ ہی مجھے رنج بھی ہوا۔ایک اور حدیث کا مضمون ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی پاک مجلس میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے پوچھا کہ ایک درخت ہے کہ وہ مومن کی مثال ہے اور پھر آپ ہی فرمایا کہ وہ کھجور ہے۔اس میں سر کیاتھا؟کھجور کے درخت میں چند خصوصیتیں ہوتی ہیں۔(۱) کھجورکا پھل روٹی کا قائمقام ہوتا ہے۔(۲) روٹی کے ساتھ سالن کا بھی کام دیتا