ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 61 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 61

جواب:۔سخن شناس نئے مسٹر! خطا ایںجا است انگریزی دانی، موسیقی دانی ، تعلیم مدارس انگریزی اور ہے اسلام دانی ، قرآن دانی، اہل اللہ شناسی اور ہے۔ایک محمدی کو کَہَیْئَۃِ الطَّیْرِ تصویر کا خلق کیا تیرے نزدیک حرام نہیں اور کیا حرام مکروہ سے زیادہ مکروہ لفظ نہیں۔سوچ اور اور فکر کر اور کیا شریعت کا ہر ایک حکم نعمت اللہ نہیں اور پھر کس طرح اسلام نے بعض تعلیمات انبیاء میں حلت کے مقام پر حرمت کا لفظ استعمال فرمایا۔سوال۶:۔معجزہ کے بارہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ظاہری بدیہی اسباب اس کے واسطے لازم ہیں یا بغیر واسطہ بدیہی کے بھی جس کو عقل نہیں سمجھ سکتی ہو سکتے ہیں ؟ (الف) حضرت موسیٰ کے عصا سے قلزم کا پھٹ جانا۔(ب) اور عصا سے بارہ چشموں کا پتھر سے جاری ہونا۔(ج) اور عصا کا سانپ اژدھا بن جانا۔(د) شق القمر۔(ہ) حضرت عیسیٰ کا بن باپ ہونا۔(و) حضرت ابراہیم علیہ السلام کا آگ کے اثر سے محفوظ رہنا۔(ز) چار جانوروں کو ذبح کرنے کے بعد زندہ دیکھنا۔کیا ان مذکورہ بالا نشانات کا بھی آپ ایسا مکروہ اور قابل نفرت خیال کرتے ہیں یا کچھ اور ہی تاویل مثل سید احمد صاحب کرتے ہیں؟ جواب:۔معجزہ کا لفظ قرآن کریم اور حدیث شریف میں ان معنی پر نہیں بولا جن معنی میں آپ لیتے ہیں۔آیات الٰہیہ کو نہ ماننے والے بے ایمان ہوتے ہیں۔میرے نزدیک تو قرآن کریم امام اور السید الکامل محمدؐ رسول اللہ مطاع اور مقتدا جو کچھ ان دونوں میں پایا گیا اس پر میرا ایمان ہے میں سید احمد خان کا مقلد نہیں اس کی تعلیمات کو میں ہرگز پسند نہیں کرتا۔یہ نمبر ۱، نمبر ۲، نمبر ۳ تیرے دل کی کوئی صدا ہے اس پر یہ نصیحت یاد رکھ اِیَّاکَ وَالظَّنَّ فَاِنَّ الظَّنَّ اَکْذَبُ الْحَدِیْثِ۔(صحیح المسلم کتاب البر و الصلۃ باب تحریم الظن)