ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 59
ثابت کر سکیںیا وہ حجج اور دن پر ثابت ہو جاویں۔رازی کا مایہ فخر تفسیرکبیر ہے اور غزالی کے واسطے احیاء۔ولا شک انھما عدیمی النظیر۔مگر ان دونوں سے کیا میرے سوال کا جواب ہو جاتا ہے مجھے امید ہے کہ آپ اپنے گرامی اوقات میں سے تھوڑا سا حصّہ نکال کرجواب سے مسرور فرمائیں گے۔ارادہ۔رسائل معارف کی خریداری اور مالی امداد میں ضرور شریک ہوں۔کر م نامہ کے پہلے حصّہ کا جواب۔میری کتابیں اکثر عاریت کی مد میں رہتی ہیں اس وقت پشاور سے لے کر حیدر آباد تک احباب نے مانگی ہوئی ہیں۔عمدہ جلدیں تباہ ہو جاتی ہیں۔میرا تجربہ ہے کہ عمدہ جلد والی کتاب اور نفیس شیشی میں جب دوائی ڈالیں تو چور ائی گئیں اور بہت صدمہ پہنچا اس واسطے عمدہ دوائی اور کتاب خراب شیشی اور بودی جلدوں میں رکھتا ہوں۔نور الدین ۲۹؍مارچ ۱۹۰۰ء۔دس سوالوں کا جواب دس سوالوں کا جواب جو حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب سلّمہ ربّہ نے ماسٹر غلام حیدر ہیڈ ماسٹر چکوال کے سوالات پرلکھاہے اور جس کو عام فائدہ کے لئے ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔(ایڈیٹرالحکم) سوال۱:۔کیا امت محمدی کا اجتماع ضلالت پر بھی ہو سکتا ہے ؟ جواب:۔ہر گز نہیں ہوسکتا۔(اٰل عمران : ۱۱۱) سوال ۲:۔کیا ابن عباس اور دیگر اماموں کی رائے اپنے مطلب کے موافق قبول کر کے اس کو اپنے دعویٰ کے ثبوت میں پیش کرنا اور حصہ رائے سے پہلو تہی کرنا خواہ وہ رائے کا ایسی پیش کردہ ثبوت کا نقیض ہو ایک مسلمان شخص کی صداقت اور علمیت کو تقویت دے سکتا ہے؟ جواب:۔یہاور تو کوئی گول بات ہے۔اصل بات میرے نزدیک یہ ہے کہ حقیقی امام