ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 46 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 46

کامل یقین ہے کہ ہر ایک ان میں سے مفتری علی اللہ نہیں اور ہرگز نہیں اور میں نے پختہ طور پر سنا ہے کہ ان لوگوں کو مرزا جی کے خلاف الہامات ہوتے ہیں۔پس میں چاہتا ہوں کہ ان مخالف الہامات کو سنوں۔آپ سعی فرماویں کہ ایک مجموعہ ایسے الہامات کا جو مرزا جی کے خلاف ہوں جمع کر لوں پھر اُس پر کامل توجہ اور غور سے کام لوں آپ ضرور کوشش سے کام لیں۔اس میں ہر طرح انشاء اللہ فائدہ ہے ضرر کا واہمہ نہیں وَ مَا رَئَیْتَ مِنِّیْ خُبْثًا قَطُّ۔وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔(الحکم جلد ۳ نمبر ۳۱ مورخہ ۳۱؍ اگست ۱۸۹۹ء صفحہ ۶) نور دین یہ ایک قابل قدر خط کا عنوان ہے جو ہم ذیل میں درج کرتے ہیں اور جس کو ہمارے محسن و مخدوم حضرت مولانا مولوی نور الدین صاحب ایدہ اللہ بروح القدس نے مولوی … صاحب کے نام لکھا ہے۔اس خط کی اشاعت سے لاہور کی مخالف ملہم پارٹی کو بھی اپنے اس اعتراض کی حقیقت معلوم ہو جاوے گی جو اس نے قاضی سلیمان پٹیالوی کی کا سہ لیسی کر کے حضرت حجۃ اللہ فی الارض جناب مسیح موعود علیہ السلام پر کیا تھا۔چونکہ یہ گرامی نامہ بہت سے شکو ک کو رفع کرنے والا اور تاریکی کے فرزندوں کو نور ہدیٰ دکھانے والا ہے اس لئے ہم اس کا نام نور دین ہی رکھتے ہیں۔خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خط کے ذریعہ وہ غرض پوری کرے جس کو ملحوظ رکھ کر ہمارے مخدوم نے اس کو لکھا ہے۔(ایڈیٹر الحکم ) راز ہا را می کند حق آشکار چون بخواہد رست تخم بدکار مولوی صاحب مکرم معظم مولوی کرم دین صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جناب کو معلوم ہوگا کہ راقم بھی ابتداء سن تمیز سے لے کر اپنی عمر کے بہت بڑے حصہ تک ان ملاّنوں کو دیکھتا رہا ہے بل ان کو اب تک دیکھتا ہے جن کا سرمایہ فخر و امتیاز نہایت ہی محدود