ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 36 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 36

(الزخرف : ۵۳،۵۴) تمام شیعہ اور خوارج صرف مطاعن سے کام لے کر شیخین ابو بکر و عمر رضوان اللہ علیہما اور ختنین علی و عثمان رضی اللہ عنہما کی خلافتوں سے انکار کر گئے ہمارے لئے کچھ بھی مشکل نہیں اگر ہم تواضع و انکسار و توبہ و استغفار کے بعد تھوڑی سی غور کریں کیونکہ اوّل۔تو پہلے انبیاء و رسل اور تمام راستبازوں کی تعلیمیں ہمارے پاس ہیں۔ان کے ساتھ نئے مامور من اللہ کی تعلیم ملا لیں۔دوم۔عقل کا معیار پاس ہے۔عقل سے تول لیں کیونکہ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ نعمت بیکار نہیں۔سوم۔وجدان وفطرت صحیحہ اگر وہم اور غضب سے اسے نہ دبایا جائے اور اسے بیکار نہ چھوڑا جائے تو بھی دین قیم کو ظاہر کرنے کا عمدہ سامان ہے۔چہارم۔تائیدات سماویہ پر نظر کریں کہ آیا اس مدعی کے شامل حال ہیں یا نہیں۔پنجم۔نقل کو دیکھیں اور مسلَّم الثبوت نقل کو دیکھیں کہ آیا وہ اس مامور من اللہ کی مؤیّد ہے یا نہیں۔ششم۔ہمیں دیکھنا چاہئے کہ جس مامور من اللہ نے مامور من اللہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے آیا اس کے دعویٰ کا وقت بھی ہے یا نہیں۔ہفتم۔ہمیں مامور کی گزشتہ زندگی کو دیکھنا چاہئے کہ کیسے گزری۔ہشتم۔جس کام کے لئے مامور مقرر ہوا ہے آیا اس میں لیاقت بھی اس کام کرنے کی ہے یا نہیں۔نہم۔مامور کی قوت نظریہ علمیہ اور قوت عملیہ کیسی قوی ہے۔دہم۔آیا کوئی ممتاز قوم تیار کر سکتا ہے یا نہیں۔وَتِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ