ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 37 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 37

اب میں پوچھتا ہوں کہ جس کو میں نے امام مانا ہے اس میں یہ دانہ از خروار اور قطرہ از انبار علامات موجود ہیں یا نہیں۔۱۔پہلی نشانی کے لئے مرزا جی کی تعلیم موجود ہے غور کر لو کوئی امر تعظیم الٰہی یا شفقت علیٰ کافہ انام کے خلاف ہے۔میں دلیری سے کہوں گا اور کہتا ہوں کہ نہیں۔۲۔نشانی دعویٰ ہے کہ عیسیٰ بن مریم فوت ہو چکے۔دعویٰ ہے کہ مُردے واپس نہیں آتے۔کیسی صاف باتیں ہیں جن کو عقل بلا تامل قبول کرتی ہے۔۳۔نشانی اُ نیس سو برس سے ایک مفقو د الخبر انسان کیا زندہ رہ سکتا ہے۔۴۔اجتماع کسوف و خسوف ایسی رنگ میں ہوا کہ عقل حیران ہو جاتی ہے۔عطاء ِاولاد حسب وعدہ ایسی عطا ہوئی کہ باید و شاید۔۵۔امر کو غور کرو سورۂ نور میں مولیٰ کریم وعدہ فرماتا ہے۔ (النور : ۵۶) کہ تم لوگوں میں مومنو!نیک اعمال والے ایسے خلفاء ہوں گے جیسے پہلے ہوئے اور باجماع اہل حدیث و کتب احادیث عیسیٰ بن مریم کا نزول ثابت ہے۔جیسے سرور عالم فخر بنی آدم ﷺ مثل موسیٰ تشریف لائے تھے آپ کی صدی چہاردہم میں مثل عیسیٰ ضروری تھے اور یہ عیسیٰ بن مریم کے نزول کے لئے نقل مفید ہے نہ کسی موسیٰ کے واسطے۔۶۔کسر صلیب کا وقت بھی ہے۔پس جس کی کامل توجہ کسر صلیب پر مبذول ہے وہی مامور من اللہ ہو سکتا ہے۔۷۔ہمارے مامور اور امام کی گزشتہ زندگی کے واسطے اس کا ہم درس محمد حسین گواہ ،حافظ محمد یوسف منشی الٰہی بخش تمام قادیان کے عمائد گواہ ہیں۔یَسْتَحِقُّ اَنْ یَّقُوْلَ (یونس : ۱۷) ۸۔لیاقت کا حال لکھوں تو کیا لکھوں مخالف و موافق نے سلطان القلم مانا ہوا ہے اور