ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 340 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 340

کے خدا بنانے میں اربوں روپیہ خرچ کردیا۔اور رویہ ان کا عملاًسب کچھ شریعت کا بنا بنایا ترک کردیا۔قوم یہود کا دجال ابن صیاد تھا جو مدینہ میں گزر گیا اور جس دجال سے پناہ مانگی جاتی ہے وہ شیطان اور اس کے سوار پیادہ یہ کفار ہیں۔موجودہ دجال کی موت مسیح عیسیٰ بن مریم کے ہاتھ پر مقدر ہے مگر یہ بھی احادیث میں ہے کہ مسیح اپنی قوم کو طور میں لے جائے گا اگر اس تحریر نے کچھ بھی ان کو فائدہ دیا تو آئندہ آپ پھر پوچھیں وَاِلاَّ خاموشی اچھی ہے۔مجھے حکیم الامت کا خطاب یا لقب کس نے دیا ہے؟ نور الدین۔۱۰جولائی۱۹۰۷ء (البدرجلد۶ نمبر ۲۹ مورخہ۱۸؍ جولائی۱۹۰۷ء صفحہ۹،۱۰) مکتوب بنام عبد الحکیم خان یہ بات افواہاً سنی گئی تھی کہ ڈاکٹر عبد الحکیم نے حضرت اقدس مسیح موعود کے متعلق کوئی پیش گوئی شائع کی ہے اس پر حضرت مولوی نور الدین صاحب نے ڈاکٹر عبد الحکیم صاحب کو ایک خط لکھا تھا۔اصل خط درج ذیل ہے۔ڈاکٹر صاحب مجھے کسی نے اطلاع دی ہے کہ جناب کومنجانب اللہ آگہی ملی ہے کہ یکم جولائی ۱۹۰۷ء ۱۴ ماہ تک مرزا ہاویہ میں گرایا جاوے گا اور یہ بھی کہ آپ یقینا طاعون سے محفوظ رہیں گے۔خاکسار آپ سے ان دونوں امور کی تصدیق چاہتا ہے آپ مختصراً آگاہ فرماویں۔آپ گالیوں پر بہت جلد اتر آتے ہیںوہ تو مجھے پسند نہیں۔مگر دینی ہوں تو آپ تصنیف میں دیئے جائیں خط میں اصل مطلب کافی ہوگا۔نور الدین (البدرجلد۶ نمبر۳۰ مورخہ۲۵ ؍جولائی۱۹۰۷ء صفحہ۳ )