ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 291 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 291

نہم۔ان کو فرقان دیاجاتا ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے آیا ہے۔ الخ (الأَنْفال : ۴۲) دھم۔یہ کہ جس غرض کے لئے وہ مبعوث ہوتے ہیں خدا وند کریم اس کے لئے پہلے سے ایک ہوا چلا دیتا ہے جیسا کہ (الأَعراف : ۵۸) میں اشارہ کیا گیا اور حضرت کے وقت میں ایسا ہوا تھا کہ آپ کی بعثت سے پہلے عرب میں ایک کمیٹی قائم ہوئی تھی کہ شرک بُری چیز ہے اور توحید عمدہ چیز ہے اور اس کمیٹی کے اعلیٰ افسر کا نام ابی کبشہ تھا چنانچہ اسی وجہ سے مشرک لوگ آنحضرت فداہ ابی و امی و روحی کو ابن ابی کبشہ کہا کرتے تھے۔چنانچہ حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ قبل از شرف باسلام ہرقل کو آنحضرت سے لرزاں ترساں دیکھ کر کہا تھا۔لَقَدْ اَمِرَ اَمْرُ ابْنِ اَبِیْ کَبْشَۃ (صحیح البخاری کتاب بدء الوحی باب کیف کان بدء الوحی حدیث نمبر۷) یاز دہم۔یہ کہ اس میں اللہ علیم حکیم قدیر اپنے خاص فضل سے قوت تطہیر اور قوت تزکیہ رکھ دیتا ہے تا کہ اس کے متبعین اوروں سے مطہر اور مزکی ہو جائیں جیسا کہ فرمایا ہے۔ (آل عمران : ۱۶۵) اور (التوبۃ : ۱۰۳)۔دوازدہم۔اس کو علم کتاب اللہ سب سے زیادہ دیا جاتا ہے فرمایا ہے۔ (آل عمران : ۱۶۵) اور (الواقعۃ : ۸۰) سیز دہم۔یہ کہ وہ پہلے انبیاء کی طرح ہوتا ہے۔فرمایا (بنی اسرآئیل : ۱۶)۔چہار دہم۔وہ جس سے مباہلہ کرے یا تو فریق ثانی ڈر جاتا ہے یا تباہ ہو جاتا ہے یا ذلیل و خوار ہوتا ہے اور اس کو عزت اور ترقی نصیب ہوتی ہے۔فرمایا۔(آل عمران :۶۲)