ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 286 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 286

پیچھے اور دائیں بائیں عمر بھر میں رؤسا منافقین ہوں اور پھر وہ ان پر اس قدر غالب ہوں کہ کوئی امر آنحضرت کو اپنے منشاء کے مطابق نہ ہونے دیں حتی کہ وصی برحق کے حق میں وصیت بھی نہ لکھنے دیں اور پھر قبر میں بھی پیچھا نہ چھوڑیں اور قربت قریبہ والوں کو چودہویں صدی تک پابجا نہ ہونے دیں کیا اگر اس سے بھی کوئی زیادہ مخذول و مردود متصور ہو سکتا ہے تو آپ مجھے ضرور بتائیں۔پھر دیکھو ان کا یہ اعتقاد ہے کہ قرآن مجید کو عثمان منافق(نعوذ باللہ)نے جمع کیا ہے اور اپنی طرف سے اس نے بہت کچھ کمی بیشی کر دی ہے جس کی وجہ سے یہ اب قابل اعتبار نہیں رہا۔اب آپ غور فرمائیں خدا وند کریم تو فرماتا ہے کہ (الحجر: ۱۰) اور پھر فرماتا ہے (القیامۃ : ۱۸) پر یہ دشمنانِ اسلام کہتے ہیں عثمان نے جمع کیا اور بہت کچھ تغیر تبدل کیا اور پھر یہ بھی نہیں کرتے کہ اپنے پاس سے کوئی اور قرآن نکالیں بلکہ اس محفوظ مکتوب کو چھوڑ کر انسانی بنائے ہوئے مجموعہ پر اتر آئے جو کہ(یونس : ۳۷) ہے اور یہی وجہ ہے کہ آریہ کی طرح انسانیت کو خیرباد کہہ کر انعام کی طرح شہوت روائی میں ایک نے نیوگ جیسا غیرت کش طریق نکالا اور دوسرے نے متعہ جیسے انسانیت کے غارت کن طریقہ کے ایجاد سے محبات حسین سے شہروں کے چکلوں کو پُر کر دیا اور پھر بہت سی انسانی نسل کو زندہ در گور کر دیا۔اب آپ سنیں اور غور و انصاف سے سنیں کہ قربت قریبہ کا اصل بھی اسی دشمن اسلام فرقہ نے ایجاد کیا ہے اور یہ بھی ایسا ہی گندہ اصل ہے جس نے اسلام کی بیخ کنی کی بلکہ یہود کے حق میں آنحضرت اور قرآن کے برخلاف ڈگری دی جاتی ہے کیونکہ موسوی سلسلہ کے ساتھ قربت قریبہ رکھنے والے یہود ہیں یا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ بنی اسحاق سے نہیں بلکہ بنی اسماعیل سے ہیں اور یہود کا اعتراض بھی یہی تھا کہ وہ نبی بموجب حکم توریت ہم سے ہونا چاہئے جوکہ سلسلہ موسوی سے قربت قریبہ رکھنے والے ہیں نہ بنی اسماعیل سے۔پس اگر