ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 276 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 276

۷۔خیر القرون کے لئے تذکرہ حافظ ذہبی اور تصنیف امام محمد شبانی ہیں۔۸۔ایّام العرب۔موعظۃ مودّع ۱۔استغفار، لاحول، الحمد، درود اور دُعائیں بہت کیا کرو۔اَفْضَلُ الذِّکْرِ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ ہے اور توحید اس کا منشاء ہے۔صواب توحید میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے صحابہ میں (التوبۃ : ۱۰۰) کی اتباع ہے اور بس۔۲۔اطاعت و اتباع امام لا بد ہے اور اس کی تعلیم سر دست کشتی نوح میں موجود ہے۔اصل ذریعہ دُعا اور اگر کسی سے محبت کرو تو لِلّٰہِ کرو اور اگر کسی سے بغض کرو تو صرف محدود اور لِلّٰہِ ہو۔دوام تعلق کے لئے اِھْدِنَا الصِّرَاطَ والی دُعا ہے۔والدہ، بی بی، اخو ان اور اقارب سے اعلیٰ اور اعرف معاشرت کرتے رہو۔صدقہ و خیرات میں چندہ نوائب الحق میں ہوشیار رہو اور امر بالمعروف و نھی عن المنکر میں چست رہو۔نورالدین ۳۰؍نومبر ۱۹۰۵ء قادیان (البدر جلد۱ نمبر۳۹ مورخہ ۱۵؍ دسمبر ۱۹۰۵ ء صفحہ۳)