ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 272
استفسار اور ان کے جواب (۱)ٹسرکی پگڑی مرد کو باندھنی جائز ہے؟ ٹسر سے میری مراد سوت اور ریشم ملا ہوا نہیں ہے بلکہ ٹسر کی پگڑی بالکل ریشم کی مانند ہوتی ہے خدا جانے ریشم سے علیٰحدہ ہے ریشم ہی کی ایک قسم ہے۔ایسی پگڑیاں عام ملتی ہیں۔(۲) نکسیر یا حقے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ کبھی کبھی وضو کرتے وقت دانتوں پر انگلی پھیرنے سے خفیف سا خون نکل آتا ہے اس سے تو وضو نہیں ٹوٹتا۔کبھی اتنا خفیف ہوتا ہے کہ تھوک میں صرف تھوڑی سی سرخی کی جھلک ہوتی ہے۔قہقہہ مار کر ہنسنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ (۳) (ا) نکسیر یا قے سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا؟ (ب) روزہ میں اپریشن یا عمل جراحی کرایا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا۔(ج) روزہ میں بدن پر کسی قسم کا تیل دوا کے طور پر مالش کرنا روزہ کو توڑتا تو نہیں؟ (د) روزہ میں کلوروفارم سونگھنے سے روزہ میں تو کوئی ہرج نہیں واقع ہوتا؟ (ہ) روزہ میں خوشبو سونگھنا سر میں تیل ڈالنا سرمہ ڈالنا روزہ کو مکروہ تو نہیں کرتا؟ (۴) اگر عورت حاملہ ہو یا بچے کو دودھ پلاتی ہو تو کیا اس کو روزہ رکھنا چاہئے یا صرف ایک مسکین کو روز کھانا کھلا دینا چاہئے۔اور اگر رکھنا چاہے تو کسی کو اگر روزہ سے دودھ میں کمی کا خیال ہو یا حمل میں نقصان کا اندیشہ ہو تو کیا کرنا چاہیے۔(۵)یہاں چاند رمضان کا دکھلائی نہیں دیاکیونکہ اس دن ابر تھا۔صبح کو دس بجے دوسرے دن روایت آئی کہ چاند دیکھا گیا اور آج روزہ ہے چنانچہ اسی وقت سے روزہ رکھا گیا مگر صبح کو ناشتہ کرچکے تھے۔اب گذارش یہ ہے کہ آیا یہ روزہ ہوگیا یا نہیں ہوا۔اور کیا اس کے بدلے دوسرا روزہ رکھنا چاہئے۔(۶) سر پر پگڑی ہو تو محض پگڑی پر مسح کرنا جائز ہے؟