ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 259
والے پہلے مہاجر اور انصار اور جن لوگوں نے اخلاص سے ان کی پیروی کی اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے یہ وہ لوگ ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سب سے پہلے پاک کئے گئے تھے۔اور ان میں سے خلفاء جو راہ راست پر چلنے والے ابوبکرؓ اور عمرؓ اور عثمانؓ ان میں سے کوئی بھی منافق نہیں ہوا۔اللہ تعالیٰ نے منافقین کی صفت میں یہ بیان فرمایا ہے کہ وہ جس امر کا قصد کرتے ہیں اس کو حاصل نہیں کر سکتے لیکن ان بزرگوں نے جس امر کا قصد کیا اس میں کامیاب ہوئے اور وہ اس کے مصداق ٹھہرے کہ جو تم میں سے ایمان لائے گا اور عمل صالح کرے گا ہم ان کو زمین میں خلیفہ بنا دیں گے اور وہی غالب رہیں گے جیسا کہ سورۃ مائدہ میں ذکر ہوا ہے اور انہی میں سے حضرت علیؓ تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے اور آنحضرتؐ کی بیٹی فاطمہؓ بتول ان کے گھرمیں تھی ان کے ساتھ محبت رکھنا ایمان ہے اور ان کے ساتھ بغض رکھنا نفاق ہے وہ تو حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی تھے اور ان کا مرتبہ ایسا تھا جیسا کہ ہارونؑ کا موسیٰ ؑکے پاس تھا اور انہی میں سے سید حسن المجتبٰی تھے۔اے اللہ تو میرے دل میں ان کی محبت دیکھتا ہے۔خدا ان سے راضی ہو وہ اس امر کے مصداق ہوئے کہ اس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دو مسلمان گروہ کے درمیان صلح کرائے گا۔اور میں اس کے بھائی حسینؓ سے بھی محبت رکھتا ہوں جو اہل جنت کے نوجوانوں کا سردار تھا جو دھوکہ سے مظلوم شہید ہو کر مارا گیا اور اس کے مقابلہ کے دشمن نامراد کے ساتھ بغض رکھتا ہوں کسی نے اس کی نیک تعریف نہ کی بلکہ انہوں نے ان کی برائی بیان کی۔اور میں ان دس سے بھی محبت رکھتا ہوں جن کو بہشت کی بشارت دی گئی تھی اور ان سے بھی جو جنگ بدر میں شامل تھے اور ان سے جو بیعت الرضوان میں شامل تھے اور ان سے جو جنگ احد میں قتل کئے گئے تھے اور ہر ایک سے جس کو آنحضرتؐ نے بشارت دی اور ان کا ذکر ہم نے صحاح میں پڑھا ہے بلکہ ہر ایک سے میں محبت رکھتا ہوں جو اس کے دست مبارک پر اسلام لایا اور اسلام پر فوت ہوا جیسا کہ معاویہ اور مغیرہ ابن شعبہ۔ان میں سے کسی نے رسول اکرمؐ سے