ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 258
عذاب اس پر انیس داروغوں کا ہونا یہ سب حق ہے۔اور تیرا رب جو چاہے سو کر لیتا ہے وہاں اللہ کی رحمت اس کے غضب سے بڑھ گئی ہے اور وہ سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے اور سب حاکموں کا حاکم ہے اور سب کرم کرنے والوں سے بڑھ کر کرم کرنے والا ہے۔اسلام کی پانچ بنا ہیں۔اوّل گواہی دینا کہ اللہ کے سوائے کوئی معبود نہیں اور محمد اس کا رسول ہے دوم نماز سوم زکوٰۃ چہارم روزہ پنجم حج اور نماز وغیرہ اس طرح ہیں جس طرح تعامل اور سنّت سے ثابت ہے اور جس طرح اس کی تشریح مؤطا اور بخاری میں آچکی ہے اور ہم نے مومنوں کو کرتے ہوئے دیکھا ہے اور یقین کیا ہے کہ یہی مومنوں کی راہ ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو شخص مومنوں کی راہ کے سوا کسی اور راہ کی تلاش کرے ہم اسے ادھر ہی پھیر دیں گے جدھر وہ پھرا اور اس کو جہنم تک پہنچا دیں گے جو بہت بُری جگہ ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے جیسا کہ ہمیں حکم فرمایا ہے کہ نازل کردہ کتاب پر ایمان لائیں ایسا ہی یہ بھی حکم فرمایا ہے کہ محمدؐ اس کے رسول کی اتباع کریں جیسا کہ قرآن شریف میں فرمایا ہے اے رسول ان کو کہہ دے کہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو خدا تم سے پیار کرے گا۔اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے اپنی اطاعت کا حکم فرمایا ہے ایسا ہی اپنے رسول کی اور حاکم وقت کی اطاعت کا بھی حکم فرمایا ہے۔چنانچہ قرآن مجید میں آیا ہے اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو اس کے رسول کی اور جو تم پر حاکم ہو اس کی بھی اطاعت کرو بلکہ والدین کی اطاعت کا بھی حکم فرمایا ہے۔اور فرمایا ہے کہ اگر تیرے والدین یہ کوشش کریں کہ تو میرے ساتھ شرک کرے حالانکہ تجھے اس کے متعلق کوئی علم نہیں دیا گیا تو اس معاملہ میں ان کا کہنا نہ ماننا باقی دنیا میں ان کا اچھی طرح سے ساتھ دو۔ضروری ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کو خلقت کی اطاعت پر مقدم کیا جاوے اور اس کے رسول کی اطاعت خود اس کی اطاعت ہے جو سب پر غالب ہے۔جیساکہ فرمایا ہے اور جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے خدا کی اطاعت کی۔میں اس بات سے محبت رکھتا ہوں کہ مہاجرین میں سے سابقین اوّلین کا اتباع کروں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے سبقت لے جانے