ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 257 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 257

کوئی نہیں وہ باطن ہے اس کے سوا کوئی نہیں۔اس کی قضا کو کوئی رد نہیں کر سکتا اور اس کے حکم کو کوئی موڑ نہیں سکتا۔اسی کے ہاتھ میں خیر ہے اور وہ سب چیزوں پر قادر ہے اور تیرے ربّ کی باتیں صدق وعدل سے پوری ہوئیں۔اس کے کلمات کو کوئی بدل نہیں سکتا اور وہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا اور تیرا ربّ کسی پر ظلم نہیں کرتا اور اللہ کی حجت سب پر غالب ہے اگر وہ چاہتا سب لوگوں کو ہدایت دے دیتا۔وہ غضبناک ہوتا ہے اور راضی بھی ہوتا ہے اور بندہ کی توبہ پر خوش ہوتا ہے اور آنکھیں اس کا احاطہ نہیں کر سکتیں اور وہ سب بصارتوں پر احاطہ کرتا ہے۔وہ باریک باتوں سے خبردار ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ کئی منہ اس دن خوش ہوں گے اور اپنے ربّ کی طرف نظر کرنا ان کو نصیب ہو گا۔اور قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے روح الامین نے یہ کلام ہمارے مولیٰ خاتم النبیین اور سردار بنی آدم رحمۃً للعالمین پر نازل فرمایا۔یہ رسول لوگوں کی طرف ہاں تمام جہان کے لوگوں کی طرف بھیجا گیا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہہ دے اے لوگو! خدا کی طرف سے تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں۔خدا نے جو سب باتوں سے عمدہ بات نازل فرمائی ہے وہ قرآن ہے اور خود اس کی حفاظت کا وعدہ فرمایا جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے ہم نے ہی یہ نصیحت نامہ نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں یہ کلام ہدایت ہے، رحمت ہے، شفا ہے، روح ہے اور فضل ہے اور کفایت کرنے والی ہے اور بیشک اس نے کفایت کی۔اور فرشتے حق ہیں اور رسول حق ہیں اور اللہ کی کتاب حق ہے اور جو کچھ اس سے پہلے نازل ہوا وہ سب حق ہے۔اور ہمیشہ سے اللہ رب رحیم کلام کرتا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا ہر شے کو اس نے پیدا کیا اور ہر شے کا ایک اندازہ مقرر کیا۔اور قبر میں سوال اور مردوں کا جی اٹھنا اور جسموں کا پھر نکلنا اور حساب کا ہونا اور ایک گروہ کا بہشت کو جانا اور ایک گروہ کا دوزخ میں جانا اور صراط سے گزرنا اور بڑوں کی شفاعت چھوٹوں کے حق میں اور درجات کی بلندی یہ سب باتیں حق ہیں اور ضرور ہونے والی ہیں۔جنت کی نعمتیں حق ہیں اور وہ ایک نعمت ہے جو کبھی منقطع نہ ہو گی اور آگ کا