ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 256 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 256

وَفَوْزُہ وَفَلَاحُہ مَعَ مُخَالِفِیْہِ الْاٰرِیَۃ وَالْبَرَاھِمَہ وَالنَّصَارٰی وَالسِّکہ وَالْعُلَمَآئِ وَالْمُتَصَوِّفِیْنَ وَالْحُکَّامُ وَاَقَارِبَہ بَنِیْ عَمِّہٖ بِبُکْرَۃِ اَبِیْھِمْ بِاَنَّہ ھُوَ الْمُطَاعُ۔وَتَحَدِّیْہِ وَنُصْرَتِہٖ بِاَنَّہ ھُوَ عَلَی الْحَقِّ۔(الحکم جلد ۹ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴؍ جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ ۷) یہ میری شہادت ہے ہر ایک جو اس کو سنے یا دیکھے اور سمجھے اس کے پاس یہ میری امانت ہے سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کو جوعلیم ہے اور اس کے فرشتوں کو اپنی اس وصیت پر گواہ کرتا ہوں میں رب العالمین کا ایک فقیر ہوں اور میرا نام نورالدین ہے اے اللہ تو اس نام والے کو اسم بامسمّٰی فرما۔آمین۔میرا ربّ اللہ تعالیٰ ہے جو تمام عالموں کا ربّ ہے جس کی بخششیں بغیر ہماری کسی محنت کے ہمیں عطا ہوئیں اور جو ہماری محنتوں کو بارآور کرتا ہے۔جزاء وسزا کے وقت کا وہ مالک ہے وہ اللہ ایک ہے بے احتیاج ہے نہ اس کو کسی نے جنا تھا اور نہ آگے اس نے کسی کو جنا اور نہ اس کی کوئی برابری کرنے والا ہے وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں سب بادشاہی اس کی ہے سب حمد اس کے لئے ہے وہ زندہ ہے دوسروں کو قائم رکھنے والا ہے اور وہ سب کچھ جانتا ہے۔آسمان سے زمین کے لئے تمام امور کی تدابیر کرتا ہے وہ قدرت والا ہے جو ارادہ کرتا ہے وہی کر لیتا ہے سنتا ہے دیکھتا ہے اسی نے موسیٰ سے کلام کیا اور اس کے خوبصورت نام ہیں اور وہ سب سے بے پروا ہے۔وہ اپنے عرش پر ٹھیک ٹھاک حکمران ہے اور کوئی اس کی مانند نہیں اس کے علم اور خلق کا احاطہ سب پر ہے اور اس کا علم سب پر وسیع ہے اور ہر ایک شے کو اس نے گن رکھا ہے وہ چھپے رازوں کو جانتا ہے اور مخفی باتوں سے آگاہ ہے۔کیا جس نے پیدا کیا وہ نہیں جانتا؟ وہ باریک سے باریک باتوں سے باخبر ہے۔وہ غیب کو جانتا ہے ظاہر سے آگاہ ہے۔اس کی ذات برتر ہے اس سے جو وہ شریک کرتے ہیں۔وہ اوّل ہے اس کے قبل کوئی نہیں وہ آخر ہے اس کے بعد کوئی نہیں وہ ظاہر ہے اس کے اوپر