ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 244 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 244

مسلمانوں پر یہ تباہی آئی کہ سلطنت ، بغداد ، غزنی ، خوارزم ، بخار ا، ہند، سندھ مسلمانوں کے قبضہ سے نکل گئے۔مغرب میں ہسپانیہ، مراکش ‘ الجزائر ‘ زنجبار اور مصر ہاتھ سے نکل گئے۔(الحکم جلد۹ نمبر۱۱ مورخہ ۳۱؍ مارچ ۱۹۰۵ء صفحہ ۱۰) ایڈیٹر البدر کے انتخاب پر اظہار خوشنودی میرا دل گوارا نہیںکر سکتا تھا کہ قادیان سے کوئی مفید سلسلہ جار ی ہو اور وہ رک جاوے۔البدر کا چند روزہ و قفہ رنج تھا۔سردست اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے تدبیر نکالی ہے کہ میاںمعراج الدین عمر جن کو دینی امور میں اللہ تعالیٰ نے خاص جوش بخشا ہے۔اس طرف متوجہ ہوئے اور نصرت اللہ یوں جلوہ گرہوئی کہ اس کی ایڈیٹری کے لئے میرے نہایت عزیز مفتی محمد صادق ہیڈماسٹر ہائی سکول قادیان کو منتخب کیا گیا۔اور اس تجویز کو حضر ت امام نے بھی پسند فرمایا۔میں یقین کرتاہوں کہ ہمارے احباب اس نعم البدل پر بہت خوش ہوں گے۔نور الدین (البدر جلد ۱ نمبر۱ مورخہ ۶ ا؍پریل۱۹۰۵ء صفحہ ۱) استفسار اور ان کے جواب استفسارات ۱۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جناب کا طریق عمل دربارہ سورۃ فاتحہ خلف الامام آمین بالجہر رفع یدین کیا ہے۔۲۔نماز شام میں اکثر لوگ تیسری رکعت کے رکوع کے بعد دعائے رفع طاعون پڑھا کرتے ہیں اس طرح پر کہ امام بآواز بلند پڑھتا رہتاہے اور مقتدی بآواز بلند آمین پکارتے ہیں کیا یہ امر بموجب حدیث شریف درست ہے۔۳۔وبائِ طاعون میںمسلمان کی موت شہادت ہے یا کیا؟