ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 233 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 233

۲۱۔کیا یہ صحیح ہے کہ حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قدم مبارک سب اولیاء اللہ کے گردنوں پر تھا اور ہے۔۲۲۔فاتحہ تیجاوغیرہ اور مولود شریف یا گیارھویں یا عرس کرنا کیسا ہے۔۲۳۔کتاب تذکرۃ الاولیاء حضرت شیخ فرید الدین عطار رحمۃ اللہ علیہ کی اور اخبار الاخیار حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمہ اللہ القوی کی اور احیاء العلوم مستند کتب ہیں یا نہیں۔۲۴۔مدینہ طیبہزَادَ ہَااللّٰہُ شَرْفًا وَّ تَعْظِیْمًا وَّ تَکْرِیْمًا کو یثرب کے لقب سے استعمال کرنا کیسا ہے۔۲۵۔دلائل الخیرات کے پڑھنے کے واسطے اجازت وغیرہ کی ضرورت ہے یا نہیں۔۲۶۔سوائے مسلمانوں کے اور غیر مذہب کے لوگوں کو سلام کرنا کیسا ہے اور اگر وہ خود سلام کریں تو ان کو کن الفاظ میں جواب دینا چاہیے۔۲۷۔ابہام کو بوسہ دینا اس وقت جب حضرت سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی اذان یا اور کسی وقت لیا جاوے اور مولود شریف میں قیام کرنا کیسا ہے۔امید ہے کہ ان سوالوں کا جواب مفصل و مدلل بحوالہ قرآن و حدیث و کتب فقہ و اقوال فقہاء تحریر فرمائیں کہ تسکین ہو۔فقط بَیِّنُوا وَ تُوْجَرُوْا۔ملتمسہ آوارہ دشت گمنامی عبدہ شمس الدین احمدسید مقبول حسین وصل حنفی قادری رزاقی بلگرامی عاملہ اللہ تعالیٰ بلطفہ السامی و غفرلہ ا للہ تعالیٰ ذنوبہ بجاہ نبیہ التہامی مقام قادیان ضلع گورداسپور