ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 232
۔امام کو مسجد میں محراب کے اندر یا کھڑکی کے اندر نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں۔اگر ہے تو کس دلیل سے۔۱۱۔نماز جمعہ کیا جہاں چار پانچ یا اس سے کچھ کم زائد مسلمان ہوں جائز ہے اور اس کے واسطے مصر اورغیر مصر کی شرط مَا ثَبَتَ بِالْکِتَابِ وَا لسُّنَّۃِ ہے یا نہیں اور مصر کی کیا تعریف ہے۔۱۲۔لباس میں مسلمانوں کوکیا استعمال کرنا چاہیے یا جو لباس چاہے استعمال کرے خواہ وہ کوٹ پتلون ہی کیوں نہ ہو۔یا کیا؟ ۱۳۔اب کسی خاندان میں مثل قادریہ چشتیہ نقشبندیہ سہروردیہ کے کسی کا مرید ہونا درست ہے یا نہیں (یعنی سوائے سلسلہ احمدیہ قادیانیہ کے)۔۱۴۔اب ہندوستان میں کن کن علماء کو عالم سمجھنا چاہیے اور ان کے فتاویٰ پر پابند ہونا چاہیے منجملہ ان کے چند کے نام تحریر فرمائیے (یعنی سوائے ان عالموں کے جو سلسلہ احمدیہ قادیانیہ میں داخل ہو گئے ہیں اور دیگر علماء کو ماننا چاہیے یا نہیں خواہ وہ کسی خاندان کے ہوں)۔۱۵۔سماع کسی طرح پرجائز ہے یا نہیں اور اس کا مزامیر کے ساتھ سننا کیسا ہے اور مزامیر کے ساتھ سننے والے کے واسطے کیا حکم ہے اور اس کے واسطے حوالہ ودلیل درکار ہے۔۱۶۔کسی وظیفہ کا مثل حزب البحر ،حزب الاعظم ،دلائل الخیرات، قصیدہ بردہ، دعا سیفی وغیرہ کا پڑھنا کیسا ہے۔۱۷۔تعویذات جو آیت قرآنی وغیرہ کے ہوں ان کا کچھ اثرہوتا ہے یا نہیں۔۱۸۔کسی بزرگ ولی اللہ کے مزار پر جانا کیسا ہے۔۱۹۔موزوں پر مسح کرنا جائز ہے یا نہیں اور بالخصوص بالکل سوتی موزوں پر خواہ مہین ہوں یا موٹے ڈبل۔اس کے واسطے بھی حوالہ کی ضرورت ہے۔۲۰۔مثنوی شریف حضرت مولانا روم علیہ الرحمۃ و دیوان حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ یہ کیسی کتابیں ہیں