ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 231 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 231

ھو الرزاق الواحد بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علٰی حبیبہ الکریم ماقولکم رحمہم اللّٰہ تعالٰی اندریں مسائل ذیل ۱۔رفع یدین کرنا جائز ہے یا نہیں۔اگر صحیح ہے تو اس کے لئے حوالہ کتب احادیث و عبارت درکار ہے۔۲۔بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم بالجہر قبل الحمد و دیگر سورۃ کے پڑھنا اور آمین بالجہر کہنا کس حدیث سے ثابت ہے۔۳۔مقتدیوں کو پنج وقتہ امام کے پیچھے الحمد پڑھنا چاہیے یا صرف عصر اور ظہر کے وقت اور ہر ایک کے جواز کی صورت میں دلیل درکار ہے۔اسی طرح سوائے سورہ فاتحہ کے اور سورۃبھی بعد سورۃ فاتحہ کے مثل امام کے پنج وقتہ یا صرف ظہر اور عصر کے وقت پڑھنا جائز ہے یا نہیں۔۴۔نماز میں ہاتھ کہاں پر باندھنا چاہیے۔۵۔دعا کو امام کا بالجہرنماز کے اندر مانگنا درست ہے یا نہیں اگر ہے تو کیونکر۔۶۔تکبیر جو نماز کے وقت کہی جاتی ہے اس میں کیا کیا کہنا چاہیے اور کَے کَے مرتبہ۔اور اس کے لئے بھی حوالہ درکار ہے۔۷۔خطبہ جمعہ یا عیدین محض عربی میں ہونا چاہیے یا جس زبان میں چاہے پڑھے اور اس میں اشعار عربی ، فارسی یا اردو وغیرہ کے پڑھنادرست ہیں یا نہیں اور خطبہ میں کیا کیا شرائط ہیں۔۸۔اذان پنج وقتہ مسجد کے اندر دینا چاہیے یا باہر مسجد کے اور بالخصوص وہ اذان جو خطیب کے خطبہ پڑھنے کے وقت دی جاتی ہے کہاں پر دینا چاہیے۔ہر حالت میں حوالہ و دلیل درکار ہے۔۹۔اذان ہونے کے بعد جو دعا مانگی جاتی ہے وہ ہاتھ اٹھا کر مانگنا چاہیے یا بغیر ہاتھ اٹھائے۔