ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 22 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 22

خلف کی نادانی سے اس میں غلط در غلط زوائد مل گئے ہیں اور اس قدر مسخ ہو گیا ہے اب اس کی اصلی صورت کا پتہ بدوںوساطت قرآ ن کریم کے بالکل محال ہے۔وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مَنْ جَائَ بِالْقُرْاٰنِ۔مرزاجی نے بھی ان کے اس مذہب کے متعلق براہین احمدیہ میں بہت کچھ لکھا ہے۔و ہ قابل دید بحث ہے۔آپ کسی سے براہین لے کر دیکھ لیں۔جواب سوال دوم اسلام میں وہ تمام تعلیمیں موجود ہیں جو انسانی جماعت کے لئے مشترکاً ضروری ہیں۔قوانین مختص الزمان اور مختص المقام کو اگر ہم چھوڑ دیں تو جو کچھ اشتراک تمام انسانوں کے لئے ضروری ہے۔اس کے لئے روحانی اور جسمانی دونوں تعلیموں کا مجموعہ قرآن کریم ہے۔جواب سوال سوئم جو لوگ اللہ تعالیٰ کو ایک مانتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں اور سرور عالم فخرنبی آدم ﷺ کو نہیں مانتے و ہ بڑے بدمعاش اور سخت قابل سزا ہیں اور ایسے لوگ فی الواقع تو دنیا میں موجود نہیں صرف فرض اور خیال میں ہیں۔کیوں؟ اس لئے کہ جب وہ اللہ تعالیٰ کو ایک مانتے ہیں اور نیک ہیں تو اُن کو رسول کریم سے کیا عداوت ہے کہ ان کو نہیں مانتے۔رسول کریم نے اللہ تعالیٰ کی وحدت اور یکتا ہونے پر زور دیا ہے اور کامیاب کوشش کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں ایک، اسماء میں ایک ، صفات میں ایک ، افعال میں ایک ہے۔( الاخلاص :۵)تمام اقوال و اقسام نیکیوں کو دنیا میں پہنچا یااور لوگوںکے لئے ایسی کوشش کہ کروڑ در کروڑ نیک بن گئے اور بلند مقاموں پر چڑھ کر بلند آواز سے اللہ اکبر پکارتے ہیں۔سکھ بڑے خدا پرست کہلاتے ہیں مگر اس اللہ اکبر سے جل جاتے ہیں۔پس ایسا آدمی کیوں کر خدا پرست اور نیک بن سکتا ہے جو محمد رسول اللہ کا منکر ہے۔اگر وہ نیک خدا پرست ہوتا تو قطعاً محمد رسول اللہ کا انکار نہ کرتا۔غور کرو دن نکلا ہے سور ج موجود ہے ایک شخص کہتا ہے کہ سورج موجود ہے اور ایک دوسرا شخص اسی کا مؤید دکھائی دے۔تو کہنے لگا کہ میں اس کو نہیں مانتا۔پس معلوم ہوا کہ اس خبث باطن کو اس راست باز سے ذاتی عداوت ہے۔