ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 187 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 187

عورت مرد جائز شرائط کو پورا نہ کرے۔نان نفقہ نہ دے سکے۔طلاق کے مواقع اور وجوب (۱) بد چلنی پر۔جو اغراض نکاح کے منافی ہے۔(۲) عورت موذیہ اور خاوند غیر صابر ہو۔(۳)جذام۔(۴) عورت کے حقوق ادا نہ ہوں اور وہ عفیفہ نہ ہو۔وجوب طلاق جب حَکَم تجویز کرے۔ایلا پر بعد چار ماہ کے۔عدم اتفاق اور صبر نہ ہو سکے اور طلاق بتدریج ، فہمائش، تساہل حسب حکم حکام، شروط طلاق کے فوت میں، فوری، لعان، ہم بستری سے پہلے۔خلع میں۔کامل مذہب کی خوبی بت پرستی اور اوہام پرستی پر گفتگو ہوئی تو ایک سکھ نے کہا ہمارا مذہب جس میں صرف حمد وثنا الٰہی ہے تمام مذاہب میں شبہات سے بے عیب اور دور ہے۔میں نے کہا اس سے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔کہا مذہب سکھ کا کمال۔میں نے کہا کیا آپ اپنی ماں سے یا بیٹی سے شادی کر سکتے ہیں۔کہا نہیں۔میں نے کہا کیوں؟ کیاآپ کی کامل کتاب میں یہ تعلق ممنوع ہے۔بولا یہ مسئلہ ہندو یا مسلمان مذہب سے لیں گے۔میں نے کہا افسوس اس کامل کتاب پر جو دوسرے کا محتاج کرے۔دہریہ سمع مفید ہے یا غیر مفید اور سمع کب سے افادہ کر رہی ہے۔ایک دہریہ نے ہستی باری تعالیٰ پر مجھ سے پوچھا اور کہا کہ میں سمعی دلیل نہیں مانتا۔میں نے دعا کی اور اس کے بعد یوں کلام شروع کیا کہ آپ کس طرح یہاں تشریف لائے۔تو کہا کہ میں نے سنا تھا آپ بڑے ذہین اور فلسفی ہیں۔میں نے کہا کہ آپ کو کس طرح معلوم ہوا کہ میں اب یہاں ہوں۔بولا کہ میں نے سنا تھا کہ آپ اب قادیان میں رہتے ہیں۔اس پر میں نے کہا کہ آپ کس سٹیشن پر اترے تھے تو اس کو معاً خیال آ گیا کہ اس نے سنا ہے (بٹالہ اسٹیشن ہے اترنے والو اترو) تو حیران ہو کر خاموش ہوگیا کیونکہ ان تمام امور میں اس نے سمعی دلائل سے کام لیا بلکہ باپ کے بیٹا ہونے میں بھی۔