ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 186
پھر جس کو فرح عطا ہوئی اس پر گریہ یعنی چہ؟ (۵)۔سوز خواں محرم کی آمد پر خوش، اجتماع پر خوش، داد پر خوش، صدر نشینی پر خوش و خورم اور اظہار کرتا ہے رنج کا، غم والم کا! دنیا طلبی اصل غرض ہے اور تھی اس کو جفر کی آڑ میں ہزاروں ہزار مطاعن اور تعب امور کے ذریعہ کام لیا گیا اور امارت بنو امیہ کے ہاتھ آگئی۔پھر دوسری کوشش میں عباسی بازی لے گئے۔آخری سعی علقمی اور طوسی کی ہوئی اور سلطنت کو مغل لے گئے۔نیز اگر فرض کر لیں کہ مولیٰ مرتضیٰ خلیفہ بلافصل بن جاتے تو خلفائِ راشد کے علاوہ کیا تعلیم فرماتے۔نکاح نکاح کا شخصی فائدہ حفظ صحت بعض بیماریوں میں، دفع مزاحمت۔جو ایک بے تمیزی ہے۔بے حیائی بے مروتی ہے۔نوعی فائدہ، حفظ نوع، تربیت اولاد، بے تحقیق نطفہ کی کون فکر کرے۔اس لئے جسمی طاقت، مالی وسعت پر ارشادہے (النور : ۳۴) فَإِنَّہٗ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ (صحیح بخاری کتاب الصوم باب الصوم لمن خاف علی نفسہ العزوبۃ) (الرّوم : ۲۲)۔اولاد صالح۔(البقرۃ : ۲۲۴) تَزَوِّجُوا الْوَدُوْدَ الْوَلُوْدَ (سنن ابو داؤد کتاب النکاح باب النھٰی عن تزویج من لم یلد من النساء حدیث نمبر ۲۰۵۰) جب ہے تو عورت طلاق لے مرد طلاق دے۔خلع یا فسخ ہوا گر فوائد باطل ہوں۔عورت مرد نفسانی ضرورتیں پوری نہ ہوں۔؍؍ قابل ولادت نہ ہو۔؍؍ معاشرت کے نقص ہوں۔؍؍