ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 185 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 185

دکھا سکتے کہ وہ معصوم کہاں اور اس کے نواب و عمال کب معصوم ہیں۔…………… (۱)۔میں نے ایک بار بمقام مالیر کوٹلہ مولوی شیخ احمد صاحب مجتہد سے عرض کیا تھاکہ( النصر : ۲،۳ ) سے معلوم ہوتا ہے کہ افواج در افواج لوگ دین الٰہی میں داخل ہوتے رسول اللہ علیہ وسلم نے دیکھے۔مجھے ایک فوج کے دس پندرہ نام سنا دو۔آپ نے اس کا جواب دیا کہ پہلے اِذَا کی تحقیق نقلی طور پر کلام الٰہی سے ہونی چاہیے کہ آیا زمانہ حادث ہے یا قدیم۔پاک ہے یا نجس، متصل ہے یا منفصل وغیرہ وغیرہ۔میں نے عرض کیا کہ اسے لکھ دیجیے۔پھر یہ قصہ میں نے ایک بار بحضور امام علیہ السلام پیش کیا تو فرمایا آپ تو دور چلے گئے الحمد للہ کا لفظ کفایت کرتا ہے کیونکہ اگر اپنے اندر باہر دائیں بائیں سب منافق ہی منافق تھے توبجائے الحمد کے قرآن اور آپ کا کلام لا حول ولا قوۃ سے شروع ہوتا الحمد للہ کا مقام نہ تھا؟ (۲)۔یہ لوگ(المومن:۵۲) پر غور کرتے تو حاشا یہ کہہ سکتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے تئیس۲۳ برس کی محنت اور دعاؤ ں کا نتیجہ خاتم الکمالات کو یہ دیا کہ کوئی ان کے ہاتھ پر مزکی، مطہر نہ ہوا یُزَکِّیْھِمْ کہاں گیا؟ (النور : ۵۶) کیا ہوا؟ منافق کے بارے میں تو ارشاد ہے (التوبۃ :۷۴) پس صحابہ کرام کیوں کامیاب ہوئے؟ (۳)۔واقعات صحیحہ۔نفس الامریہ سے ان کو تعلق نہیں۔نص اگر امام صاحب امام حسین کی ہے تو قبل از شہادت کیوں؟پھر اس کا بروز شہادت توڑنا کیوں؟ اگر ان کے ہاتھ نہیں تو یہ تعظیم کس بنا پر؟ (۴)۔امام حسین شہادت پا چکے اور شہید کے لئے نص ہے۔(آل عمران:۱۷۰، ۱۷۱)