ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 180 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 180

عزیز من!راحت من! السلام علیکم۔آپ کا مہجور دوست مدت کا بھولا ہواآپ کے بھیرہ میں موجود ہے۔کیا ممکن ہے آپ کی ملاقات سے مشرف ہو سکے۔ہمارے مولانا استاد مولوی عبدالکریم صاحب اگرتشریف لاویں ان کو بھی…… ۱۷؍ اپریل ۱۸۸۷ء از مقام بھیرہ ……………… اُوْصِیْکَ بِتَقْوَی اللّٰہِ فَقَدْ فَازَالْمُتَّقُوْنَ برادر عزیز حَفِظَکَ اللّٰہُ وَسَلَّمَ۔ثُمَّ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آج اتفاقاً مجھے جموں جانے کا اتفاق پڑگیا۔کونسل نومبر میں جموں جائے گی کیونکہ ویسرائے نے ۲۶ ؍اکتوبرسری نگر ملک کشمیر میں آنا ہے۔اب تک ثابت نہیں ہو سکا کہ یہ خاکسار پھر کشمیر میں آئے گا یا نہیں۔آپ کی دونوں فرمائشیں انشاء اللہ تعالیٰ پہنچ جاویںگی۔والسلام نورالدین اا؍ستمبر ۱۸۹۱ء ……………… عزیز من!جان من! السلام علیکم۔خاکسار عنقریب بھیرہ میں آنے والا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ جلد تر پہنچتا ہوں۔جس معاملہ پر آپ نے مجھے تاکیدارقام فرمائی اس میں بالمواجہ جس قدر مجھ سے ہو سکتا ہے (اور کوئی بڑی بات نہیں) میں ہرطرح حاضر ہوںاور دستانہ اور مہربخش خان کے واسطے کشمیر لکھا ہوا ہے۔جس وقت دونوں چیزیں آتی ہیں ہمراہ لاتا ہوں۔ولوال کا معاملہ طے ہو جاوے اچھا ہے۔زیادہ کشش نہ کیجیے اور اس کی انجام کا فکر فرمائیے۔والسلام۔تمہارا دعا گو۔نورالدین عفا اللہ عنہ ۱۵؍ جنوری ۱۸۸۸ء ( الحکم جلد ۸ نمبر ۵مورخہ۱۰؍ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۰) مذاہبِ عالم پر ریویو