ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 168 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 168

سفر میں بند ہو سکتی ہے۔ایسا نہ کرو۔گاہے گاہے اپنے حالات سے خوش وقت رکھا کرو۔پیارے صدیق حَفِظَہُ اللّٰہُ وَ سَلَّمَاور عزیزہ خدیجہ کا صدمہ شیخ صاحب کو نصیحت تھی۔ان کو واجب ہے کہ فہمایش الٰہی پر دھیان کریں۔آئندہ معاصی سے اجتنا ب رہے کبھی کبھی مسائل کی چھیڑچھاڑ خطوں میں ضرور ہوا کرے اس میں دینی مسائل محفوظ رہتے ہیں۔والسلام ۲۲؍اپریل از جموں ……………… خار ترم کہ تازہ ز باغم بریدہ اند مطرود باغبانم و مردود آتشم عزیز ارشدا رجمند حَفِظَکَ اللّٰہُ وَ سَلَّمَ گویم۔یا راحت جان وآرام روح وروان بنویسیم بہتر است کہ برائے آئندہ اخی فی اللہ وحبی فی اللہ نوشتہ باشم۔الحمدللہ کہ صدیق کی ہمشیرہ نے صحت پائی۔اَللّٰہُمَّ بَارِکْ فِیْھَا آمین۔شیطان کے بارے میں حدیث شریف میں آیا ہے یَجْرِیْ مِنَ الْاِنْسَانِ مَجْرَی الدَّمِ (صحیح البخاری ،کتاب الاعتکاف، باب زیارۃ المرأۃ زوجھا فی الاعتکاف)یعنی جیسے خون بدن میں چلتا ہے ویسا ہی شیطان بھی۔اور شیطان کو باری تعالیٰ نے فرمایا ہے  (الکھف : ۵۱) پس جنّ کا جسم انسانی میں حلول کرنا ثابت ہو گیا۔اب رہی یہ بات کہ جنّ کیا چیز ہے۔یہ علیحدہ مسئلہ ہے اگرپوچھو گے تولکھوں گا۔اعمال سے جنّ قبضہ میں آتے ہیں یا نہیں۔جس چیز کا نام جنّ شرع میں ہے وہ قابو میں آ سکتے ہیں۔سلیمان علیہ السلام کا قصہ قرآن شریف میں دیکھو (الانبیاء : ۸۳)۔وطن کے واسطے دل تڑپتا ہے۔اِ لَّا شامت اعمال بیماری سرکار نے لاچار کر دیا حیران ہوں۔کشمیرکا سفر معلوم نہیں ہوتا محمد صدیق محمد ظہورالدین کو السلام علیکم۔حافظ کے واسطے عنقریب تدبیر کرتا ہوں۔بخدمت میاں غلام حسین صاحب وحافظ احمد یار صاحب السلام علیکم۔۷؍جون ازجموں ………………