ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 127 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 127

لغت عرب سے باہر نہ ہوں۔۱۱۔پسندیدگی معانی کی مد نظر ہووے یعنی عرف۔(الحکم جلد۷ نمبر ۱۸ مورخہ ۱۷؍ مئی ۱۹۰۳ء صفحہ۳ ، ۴) غم سے بچنے کے ذرائع غم سے بچنے کے تین بڑے اسباب ہیں۔اول۔اس امر کا یقین کر لے کہ جو دکھ اور تکلیف آتی ہے وہ شامت اعمال سے آتی ہے اور اس میں الٰہی حکمت ہوتی ہے۔دوم۔کسی دکھ کے آنے سے پہلے یعنی ہمیشہ ہی ذکر الٰہی کرتا رہے اور اپنے گناہوں کے برے نتائج سے حفاظت طلب کرتا رہے۔سوم۔صادقین اورخدا تعالیٰ کے پیاروں کی صحبت میں رہے۔ثبوت قیامت کی راہ قرآن شریف میں جو لوگ چاہتے ہیں کہ قرآن شریف سے قیامت کا ثبوت معلوم کریں ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ قیامت کے ذکر کے ساتھ قرآن شریف دنیا کا ایک واقعہ ضرور پیش کرتا ہے اور وہ واقعہ بطور پیشگوئی ہوتا ہے کیونکہ جب وہ پیشگوئی پوری ہو جاتی ہے تو اربعہ متناسبہ کے قاعدہ کے موافق قیامت کا ثبوت اس سے ہوتا ہے۔پس غور سے مطالعہ کرو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت عالمگیر ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ہر پہلو اور ہر حیثیت سے عالم گیر ہے۔دنیا کے تین بڑے مرکز تھے وہ سب کے سب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین نے فتح کرلئے۔جس سے یہ ثابت کیا کہ بلحاظ مکان کے آپ کی نبوت عالمگیر ہے کیونکہ تیرہ سو برس گزر گئے ہیں اور کوئی ایسی ضرورت پیش نہیں آئی جس کے لئے قرآن شریف مکتفی نہ ہوا ہو۔لباس کی دو اقسام لباس دو قسم کا ہوتا ہے ایک ظاہری دوسرا باطنی۔ظاہری لباس زیب زینت اور ستر اور دوسرے مفاد کے لئے ہوتا ہے۔باطنی لباس عمدہ اخلاق ہیں اور اخلاق کے یہ اصول ہیں استقلال، ہمت بلند، جود و سخا، عفّت، حلم و بردباری، قناعت وغیرہ۔لباس التقویٰ اعلیٰ درجہ کے عقائدہوتے ہیں۔اموال کو عمدہ موقعوں پر خرچ کرے۔عسر ویسر میں قدم آگے بڑھائے۔