ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 126 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 126

کہ انسان کا اپنا ہی ظلم ہے۔غضب الٰہی کے نیچے کون آتے ہیں ؟ اللہ تعالیٰ کا جب غضب نازل ہوتا ہے تو اس میں دو قسم کے لوگ گرفتار ہوتے ہیں اول وہ جو خود اس عذاب کے نزول کا باعث ہوتے ہیں۔دوم جو ان کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔اس کی مثال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوب دی ہے کہ اگر جہاز کے نیچے طبقہ والے اوپر جانا پسند نہ کریں اور نیچے ہی سے سوراخ کر کے پانی لینا چاہیں اور اوپر والے ان کی بے وقوفی سے آگاہ ہونے کے باوجود بھی ان کی حفاظت نہ کریں اور وہ سوراخ کر کے پانی لینے لگیں تو دونوں ہلاک ہوں گے اسی طرح پر عام دنیا کی حالت ہے۔قرآن شریف کے معانی کرنے کے واسطے ضروری امور ۱۔تقویٰ کی غرض سے قرآن شریف کو پڑھے نہ کسی اور غرض کے واسطے۔پس ترجمہ کرنے میں تقویٰ کا خیال رکھے۔۲۔اسماء اللہ کے معنے قرآن کریم کے رو ہی سے کرو کسی لفظ کے ایسے معنے ہر گز نہ کئے جائیں جو اللہ تعالیٰ کی کسی صفت کے خلاف ہوں۔۳۔ایک جگہ کی بات اگر دوسری جگہ بھی ہو تو اس کو دیکھا جاوے اور دونوں کی مطابقت سے معنے کئے جاویں۔۴۔سنت اللہ کے خلاف معنی نہ کرو۔۵۔مشاہدہ اور عقل کے خلاف بھی نہ ہوں تجربہ کے خلاف نہ ہوں۔۶۔تعامل کے خلاف نہ ہوں۔۷۔کتب سابقہ اور احادیث صحیحہ سے فائدہ اٹھاوے۔۸۔اللہ تعالیٰ کسی کو براہِ راست اپنے مکالمہ سے یا کسی اور طرح سے بتادیوے۔۹۔بعض چیزوں کے آثار موجود ہیں ان کے خلاف نہ ہو۔