ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 115 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 115

اختلاف کو مٹانے والا نہیں۔خود بیت اللہ میں چار مصلّے موجود ہیں اورجگہ کون مٹا سکتا ہے۔۷۔لوطی اور لواطت کرنے والا قتل کا مستحق ہے۔اگر حکومت اسلام ہو اور مرتکب لواطت ضرور کافر ہے۔۸۔ابلیس قوم جنّ سے ہے  (الکہف : ۵۱)قرآن میں موجود ہے۔۹۔ملائکہ کس چیز سے بنے مجھے معلوم نہیں اور نہ اس کی بہت ضرورت ہے۔۱۰۔سماع موتیٰ احادیث سے ثابت ہے۔۱۱۔قبرستان کی تعظیم رسول اکرم نبی اعظم صلی اللہ علیہ وسلم اور مہاجر و انصار سے ثابت نہیں۔۱۲۔اہل دہ اگر کچھ لوگوں کو نکال دیں تو ان کو جمعہ پڑھنا تو ضرور ہے۔اگر مسجد میں کوئی نہ جانے دے تو کیا کریں۔ (البقرۃ : ۲۸۷) ممکن ہو جمعہ پڑھ لیں۔۱۳۔اَلْمُؤْمِنُوْنَ لَا یَمُوْتُوْنَ مجھے یاد نہیں کہ کوئی حدیث ہو۔یہ تو موضوع معلوم ہوتی ہے۔۱۴۔مَنْ فِی الْقُبُوْرِ سے کفار مراد نہیں۔۱۵۔مومن جب مر جاتا ہے اس کی روح کو جسم سے ضرور تعلق رہتا ہے۔۱۶۔قرآن مجید کو زیر زانو رکھ کر بیٹھنا جائز نہیں۔یہ نور ، ہدیٰ ، رحمت، کلام الٰہی ہے بڑے شعائر اللہ سے ہے۔(الحج :۳۳) قر آن سے ثابت ہے۔فصل الخطاب فی مسئلۃ فاتحۃالکتاب اب میرے پاس نہیں رہی۔مسائل کا مختصر جواب میں نے عرض کر دیا ہے اگر مفصل معہ دلائل مطلوب ہوگا تو پھر مگر میں جانتا ہوں کہ مسائل صاف ہیں اور یہ جواب ایک متقی کو بس ہے۔والسلام نور الدین۲۳؍ مئی ۱۹۰۶ء از قادیان (الحکم جلد۷ نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴؍ اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ۴ تا ۶)