ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 114 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 114

۔(الانعام : ۲۲) نورالدین نے تو میرزا کی آیات دیکھ لئے کہ وہ منجانب اللہ ہے۔پس اگر وہ ان آیات اللہ کا مکذب ہے تو اس سے ظالم ترکون ہے مگر وہ بحمد اللہ ظالم نہیں اور اسی اعتقاد پر ہے۔(نورالدین) مکتوب نمبر۳ السلام علیکم ۱۔اِذَا قَاتَلَ اَحَدُکُمْ فَلْیَجْتَنِبِ الْوَجْہَ۔اِنَّ اللّٰہَ خَلَقَ آدَمَ عَلٰی صُوْرَتِہٖ۔’’ الھاء‘‘ ضمیر صُوْرَتِہٖ کے اس اَحَداً کی طرف جاتی ہے جو قَاتَلَ کا مفعول ہے۔۲۔نفخ فی الشراب کی ممانعت تو مجھے وہی معلوم ہوتی ہے کہ پینے والا پیتے وقت پانی کے اندر سانس نکالے۔یہ منع ہے نہ دم کرنا۔۳۔یہ تعظیمیں جو ہمارے ملک میں مروج ہیں بالکل عجم کا دستور ہے۔عرب خصوصاً زمانہ صحابہ میں ان کا رواج نہ تھا۔گاہے ماہے جس کو ملیں اسے معانقہ کے لئے یا اور ضرورت کے لئے اٹھنا ثابت ہے اور بس۔۴۔علماء مقتدمین کو برا کہنا بہت ہی برا ہے۔سَبَابُ الْمُؤْمِنِ فِسْقٌ صَرِیْحٌ … ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(الحشر: ۱۱) اور گالی تو بتوں کو اور ان کو بھی جائز نہیں جن کی لوگ پرستش کرتے ہیں۔۵۔فاتحہ خلف الامام اور رفع سبابہ سنت صحیحہ سے ثابت ہے۔اس پر اگر کوئی نعوذ باللہ کفریا اضلال کا فتوے دے تو احمق ہے اور ایسے لوگوں پر کیا حکم کیا جاوے۔یہ اس وقت کہا جاتا ہے جب اس ملک میں اسلام کا حکم ہو۔۶۔تخالف اسلامیوں میں جائز نہیں مگر کیا کیا جاوے جب اسلام کی حکومت نہیں اور کوئی