ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 107 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 107

بیان کر دیں توپھر ہم دیکھیں گے کہ یہ قدردانی کہاں تک قابل وقعت اور قابل قدر ہے۔(البدر جلد ۱ نمبر ۸مورخہ۱۹؍ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ۵۹، ۶۰) عقائد صحیحہ سے نیکی کا حصول جب تک انسان عقائد صحیحہ رکھنے والا نہیں ہوتا وہ کوئی نیکی نہیںکر سکتا اور عقائد صحیحہ کی اصل اول اللہ تعالیٰ کو جمیع صفات کاملہ سے موصوف ماننا ہے۔شرک سے جہالت پیدا ہوتی ہے اور انسان علوم حقہ سے محروم رہ جاتا ہے جب تم نے مانا کہ دیوی کی پوجا سے سیتلا اچھی ہو جائے گی تو اسباب علاج ضائع ہو جائیں گے۔اس طرح پر شرک سے جہالت اور جھوٹے قصے بڑھتے ہیں اور علوم حقہ گھٹ جاتے ہیں اور جب جہالت پیدا ہونے لگتی ہے اور وہم پرستی بڑھتی ہے تو وحدت کی روح اُٹھ جاتی ہے جو ساری ترقیوں کے لئے ایک جڑ ہے۔اعتراض، سوال اور مشکل آیت کے حل کا طریق ایک بار میں نے حضرت اقدس مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام سے پوچھا کہ بعض اوقات عیسائی یا اور قوم سوال کرتی ہے اور وہ سوال خطرناک ہوتا ہے اس وقت کیا کرنا چاہیے؟ میرا اپنا یہ خیال ہے کہ ایسے اعتراضوں کو یا تو نظر انداز کر دیا جاوے یا اس کا الزامی جواب دیا جاوے۔فرمایا یہ راہ ٹھیک نہیں ہے جو راہ خود نہیں آتی ہے دوسرے کو مت سمجھاؤ۔پھراس کا علاج پوچھا تو فرمایا کہ اس سوال کو حل کرنے کی آسان ترکیب یہ ہے کہ اس سوال کو جلی قلم سے لکھ کر اپنی آمد ورفت کی جگہ پر لٹکا دے چند روز نہیں گذریں گے کہ وہ سوال حل ہو جاوے گا۔ایک اور قاعدہ انہوں نے مجھے بتایا جس سے مشکل سے مشکل آیتیں حل ہو جاتی ہیں اس آیت کو کاغذ پر لکھ کر ہتھیلی پر رکھ کر سو جاوے اللہ تعالیٰ اس کو واضح کر دے گا۔طینی بنو شیطان کا مظہر نہ بنو حضرت مسیح کے اس قول پر  (آل عمران : ۵۰) مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ مسیح علیہ السلام ایک بات کہتے ہیں کہ ہو۔شیطان اور آدم کے