انسان کامل

by Other Authors

Page 27 of 30

انسان کامل — Page 27

۲۷ بادشاہ کا جس نے یہ نمونہ دکھایا ہو۔آنحضرت اور حضرت یوسف کے عفو کا مقابلہ بے شک حضرت یوسف نے اپنے قصور واروں کو معاف کیا۔مگر کس کو ؟ اپنے لگے بھائیوں کو۔مگر محمد صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بے شک اپنی برادری کے لوگوں کو معاف کیا مگروہ سگے نہ تھے۔پھر یوسف علیہ السلام کے ماں باپ زندہ تھے۔اگر یوسف" اپنے بھائیوں کو معاف نہ کرتا تو کیا کرتا۔کیا بھائیوں کو سزا دیگر ماں باپ کو زندہ درگور کردیا ؟ نگرمحمد صلی الله علیہ وسلم اگر سزا دیتے تو کیا مضائقہ تھا۔پھر یوسف کے بھائیوں نے یوسف کو قتل نہیں کیا بلکہ محمد خشک کنوئیں میں ڈال دیا، تاکہ يَلْيَقِطَهُ السَّيَّارَة یعنی کوئی مسافر اسے لے جائے۔مگر آپ کے دشمنوں نے آپ کو اپنی طرف سے قتل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔پھر یوسف کے بھائی گھر سے نکال کر خاموش ہو گئے۔مگرمکہ کے کافروں نے مدینہ میں بھی چین نہ لینے دیا بلکہ بدر أحمد اور خندق فرض ہر موقع پر آپ کو تباہ کرنے کی نیت سے حملہ آور ہوئے۔اس لئے میرے آقا کا اپنی قوم کو معاف کرنا یوسف کے معاف کرنے سے ہزار درجہ لاکھ درجہ کروڑوں درجہ بلکہ بے انتہا درجہ بڑھ کر ہے آپ اس صورت کو بھی معاف کر دیتے ہیں میں نے آپ کے چھ کا کلیجہ چبایا تھا۔آپ اس وحشی کو بھی معاف کر دیتے ہیں جس نے چھپ کر آپنے چھا کو قتل کیا تھا۔آپ اسے بھی معاف کر دیتے ہیں جو اپنے باپ کی طرح مسلمانوں کا جانی دشمن بینی الوجیل کا بیٹا شکریہ تھا۔یہ ہے عضو کی بہترین مثال اور اسے کہتے ہیں قابو پا کر معاف کرنا، اور یہ ہے میرے آقا و موئی اور سید کا بے نظیر نمونه - فداہ ابی وامی اور چونکہ ہر مر مں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نمونہ ہیں اور کوئی انسانی حالت ایسی نہیں جس میں آپ نمونہ نہ ہوں۔اسی لئے اس وقت آسمان کے نیچے ساری دنیا کیلئے آپ کے سوا کوئی شخص ہمارے لئے تمامبل نمونہ نہیں ہوسکتا۔اللهم صل على محمد وعلى ال محمد وبارك وسلم إنك حميل تجنيد - خاکساز : سید محمد اسحاق