انسان کامل

by Other Authors

Page 12 of 30

انسان کامل — Page 12

۱۲ امین مشہور تھے۔قرض لے کر دا نہ کرنا تو کسطرح ممکن ہے؟ آپ تو قرض کی واپسی کے وقت اصل رقم سے زیادہ اودا فرمایا کرتے تھے۔پس میرا مدورح تمام دنیا کے غرباء کیلئے نمونہ ہے۔اگر کوئی شخص ان کے نموز پر چلے تو علاوہ اس کے کہ وہ غربت کے تمام عیبوں سے بچ جائیگا۔وہ خدا کے فضل سے غریب بھی نہ رہے گا۔اور سچ سچ خدا اسے مخاطب کر کے فرمائے گا۔وَوَجَدَكَ عَائِلاً فَاغنی - یعنی ہم نے تجھے غریب پایا۔پھر غنی کر دیا۔سبحان الله و بحمده سبحان الله العظيم۔آنحضرت دولتمندوں کیلئے کامل نمونہ اسی طرح حضور ایک زمانہ میں دولتمند ہو گئے۔جیسا کہ خود قرآن مجید کہتا ہے۔فاغنی یعنی تجھے ہم نے غنی کر دیا۔پس آپ فورڈ اور امریکہ کے کروڑ پتی تاجروں اور دنیا کے تمام دولتمندوں کیلئے نمونہ ہیں۔آپ فتح مکہ کے بعد اتنے امیر ہو جاتے ہیں کہ ایک ایک دن میں ہزاروں غلام لونڈی آزاد کر دیتے ہیں کہ شہر کی گلیاں ان سے بھر جاتی ہیں۔اونٹ اور سولیسٹی دینے پر آتے ہیں تو ایک ایک شخص کو سو سوارنٹ بخش دیتے ہیں اور اتنا خرچ کرتے ہیں کہ مکہ کے تجربہ کار اور بوڑھے بوڑھے جہاندیدہ نہیں کہتے ہیں کہ محمد تو اس طرح خرچ کرتا ہے کہ اسے خزانہ میں کمی کا ڈرہی نہ ہو۔پس تمام دولتمندوں کو چاہیے کہ آپ کی زندگی کا مطالعہ کریں اور آپ کے قدم بہ قدم چل کر دولت سے حقیقی فائدہ حاصل کریں۔سنیئے ! آپ بے شک دولتمند ہوگئے۔مگر اپنی ذات پر اسے بے جا خرچ نہیں کیا۔سادہ کپڑے سادہ خوراک بی ساده زندگی جو غربت میں تھی وہی اب بھی ہے۔بیویوں کو خیال ہوتا ہے کہ اب زیورات بننے شروع ہو جائیں گے۔اور بجائے غرباء کو روپیہ دینے کے ہمارے مصرف میں آوے گا۔اس لئے انہیں فرمایا جاتا ب ان كنتَنَ تُرِدْنَ الحَيَواة الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَينَ أَمَتَعْلَنَ واسر حكنَ سَرَا حَاجَمِيلاً - یعنی زیورات پر روپیہ خرچ کرنا ہے تو پھر میری مصاحبت کی توقع نہ رکھنا۔میرا تو یہ رنگ ہے کہ دولت خدا کی امانت ہے جیسے ملے وہ خود بھی بے شک کھائے مگر اپنی قوم کے غریبوں پر بھی خرچ کرے۔یتیموں کو دے۔بیواؤں کی خبر گیری کرے۔مساکین اور مقروضوں اور ڈگریوں کے نیچے دبے ہوؤں کی مدد کرے۔بخاری میں لکھا ہے کہ جب آپ کو اللہ تعالیٰ نے فراخی دی تو آپ اپنی ہر بیوی کو سال بھر کا خرچ پیشگی دے دیتے۔پھر اپنے تمام مال کو غرباء اور باقی رشتہ داروں اور قومی ضروریات پر خرچ کرتے۔وفات کے وقت فرمایا۔مَا تَرَكْتُ بَعْدَ نَفَقَةٍ نِسَالَى