انسان کامل — Page 20
۲۰ کہ ایک بیوی نے یونہی کہ دیا۔کہ آپ کے منہ سے بو آتی ہے۔فرمانے لگے آئندہ میں کبھی شہید کا شربت نہیں ہوں گا۔صاحب اولاد کیلئے کامل نمونہ پھر آپ کی کتاب حیات میں لکھا ہے کہ آپ صاحب اولاد تھے۔زینب۔رقیہ ، ام کلتوم اور فاطمہ آپ کی بیٹیاں اور طیب و طاہر - قاسم اور ابراہیم آپ کے صاحبزادے تھے۔آپ نے بچوں کی جو تربیت و نگرانی، شفقت اور ان کی صحت جسمانی و روحانی کا خیال رکھا ہے۔وہ ایک ایسا تفصیلی پروگرام اور ایسا کامل ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو اولاد کبھی نہ بگڑے اور والدین کیلئے قرۃ العین ہو۔چنانچہ نمونہ دیکھ لو کہ آپ کی سب سے پیاری بیٹی فاطمہ تھیں۔باوجود اتنے لاؤ اور پیار کے آپ کی تربیت سے ایسی نکلیں سَيَدَةٌ نِسَاءِ أَهْلِ الجَةِ کا خطاب پایا۔اور دنیا کی ساری عورتوں سے بڑھ گئیں۔تفصیل کا یہاں موقع نہیں۔سیر کی کتب سے تمام حالات معلوم ہو سکتے ہیں۔بردار اولاد فوت ہونے پر صبر کا کامل نمونہ پھر آپ کی بہت سی اولاد آپ کے سامنے فوت ہو گئی۔لڑکے بھی اور لڑکیاں بھی۔اور آپ اس شخص کیلئے جیسے مسیح بھی جواب دے پچھلے تھے ، کامل نمونہ ہیں۔آپ اس مصیبت زدہ کو جس کی اولاد مر جاتی ہے۔جوان جوان بچے فوت ہو جاتے ہیں۔بلا کر کہتے ہیں۔کہ آہ میں تیرا ہاتھ پکڑتا ہوں۔اور آکہ میں تیرا رہر بن سکتا ہوں۔اور آکہ میں بھی تیرے جیسی مصیبت روکا ہوں۔میری اکثر جوان جوان بیٹیاں میری آنکھوں کے سامنے فوت ہو چکی ہیں تمام لڑکے میری آنکھوں کے سامنے یکے بعد دیگرے اجل کا شکار ہو چکے ہیں۔مگر دیکھ میرا دل غمگین ، میری آنکھیں تر۔مگر میری زبان اپنے مولے کی حمد سے معمور ہے۔اور آمیری طرح اقرار کر کہ لَهُ مَا أَخَذَوَلَهُ مَا أعطى یعنی جس نے اولاد دی اسی نے واپس بلالی ہے اور آمیری طرح اقرار کر کہ انا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ بینی بے شک یہ اولاد ہم سے پہلے خدا کے حضور چلی گئی ہے اور ہم کو داغ مفارقت دے گئی ہے۔مگر