انقلابِ حقیقی — Page 103
انقلاب حقیقی مگر اُس وقت باہر سے طبیب بھیجا جاتا تھا یعنی ایسا شخص کھڑا کیا جاتا تھا جو گوائت موسوی میں سے ہی ہوتا مگر مقام نبوت اسے براہ راست حاصل ہو ا کرتا تھا۔لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ جب کبھی اس میں کوئی نقص پیدا ہو آپ کا کوئی غلام ہی اس نقص کو دور کرنے کے لئے کھڑا ہو جائے گا۔گویا آئندہ جو مرض پیدا ہو گا اس کا علاج محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم سے ہی نکل آئے گا۔اسلامی تعلیم کے افضل ہونے کے دلائل کتاب کے ساتھ حکمت کا بیان اب میں اسلام کی تعلیم کے افضل ہونے کی بعض مثالیں دیتا ہوں۔اسلام میں احکام مع دلیل بیان ہوئے ہیں جس سے تصوف کامل کی بنیاد خود اصل کتاب سے پڑی ہے۔یہود کی طرح کسی اور نبی کے توجہ دلانے کی ضرورت پیدا نہیں ہوئی۔قرآن مجید سے قبل جو الہامی کتب تھیں ان میں احکام تو دیئے جاتے تھے مگر بالعموم ان کی تائید میں دلائل نہیں دیئے جاتے تھے مثلاً یہ تو کہا جاتا تھا کہ نماز پڑھو مگر یہ نہیں بتایا جاتا تھا کہ کیوں نماز پڑھو؟ اس میں کیا فائدہ ہے اور اس کی کیا غرض ہے؟ مگر قرآن کریم نے جہاں احکام دیئے ہیں وہاں ان احکام کے دلائل بھی دیئے ہیں اور ان کے فوائد بھی بیان کئے ہیں۔اس طرح تصوّف کی بنیاد خود قرآن کریم میں آگئی اور اس کے لئے کسی علیحدہ نبی کی ضرورت نہ رہی جیسے یہود کو حضرت مسیح کی ضرورت محسوس ہوئی تھی۔سطی تعلیم دوسرے قرآن وسطی تعلیم لے کر آیا ہے جو ہر حالت کے مطابق ہے اور جہاں بھی 103